Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ریچا چڈھا اورعلی فضل کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

اداکارہ نے خوشخبری انسٹاگرام پر دی
شائع 19 جولائ 2024 09:05pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

بالی وڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریچا چڈھا اور اداکار علی فضل کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ریچا چڈھا کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کی خوشخبری انہوں نے انسٹاگرام پر دی۔

اداکارہ کی جانب سے بیٹی کی پیدائش کی خبر شیئر کرنے کے بعد ان چاہنے والوں کی طرف سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سے قبل جوڑے نے حمل کی فوٹو شوٹ بھی کروائی تھی جسے انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کیا تھا۔

واضح رہے کہ اداکار علی فضل اور اداکارہ ریچا چڈھا سال 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ دونوں ایک ساتھ فلموں میں جلوہ گر ہوچکے ہیں۔

Ali Fazal

Good News

richa chadda

baby born