Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہمارا بیانیہ پہلے پاکستان پھر سیاست ہے، دانیال چوہدری

جلاؤ گھیراؤ کی سوچ کو پاکستان کے لوگ نہیں مانتے ہیں، رہنما ن لیگ
شائع 19 جولائ 2024 07:53pm

مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ ہمارا بیانیہ پہلے پاکستان پھر سیاست ہے۔ عدالت کو کہیں گے اداروں کے ساتھ کھڑے ہوں تاریخ کی سمت غلط نہ ہو۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دانیال چوہدری نے کہا کہ پاکستان اس وقت حالت جنگ میں ہے، ہر روز بارڈر پر ہمارے جوان شہید ہو رہے ہیں، یہ اپنا آج ہمارے کل کیلئے قربان کر رہے ہیں، لیکن اس کے باوجود سوشل میڈیا پر ان کی شہادتوں کا مذاق اڑایا جاتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ جلاؤ گھیراؤ کی سوچ کو پاکستان کے لوگ نہیں مانتے ہیں، حکومت کی کارکردگی عوام کو نظر آنا شروع ہو گئی ہے۔

ان کا کہنا پاکستان بڑی مشکل سے مضبوطی کی طرف جا رہا ہے، اسٹاک مارکیٹ اوپر جا رہی ہے، مہنگائی نیچے آ رہی ہیں، مستحکم ہوتی معیشت کو ڈی ریل کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے۔

Pakistan Politics

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)