Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

ارشد ندیم پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے کے لیے پر عزم

بہترین کھیل پیش کرنے کے لیے بھرپور تیاری کی ہے، ارشد ندیم
شائع 19 جولائ 2024 04:45pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

اولمپئین ایتھلیٹ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں میڈل جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کرنے کاعزم ظاہر کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اولمپئین جیویلین ایتھلیٹ تھرورر ارشد ندیم نے ڈی جی اسپورٹس بورڈ پنجاب پرویز اقبال سے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ملاقات کی اور پیرس اولمپکس کیلئے تیاریوں سے آگاہ کیا۔

ارشد ندیم کا کہنا تھا بہترین کھیل پیش کرنے کے لیے بھرپور تیاری کی ہے، قوم کی امنگوں پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔

ڈی جی پرویز اقبال نے کہا کہ پوری قوم کی دعائیں ارشد ندیم کے ساتھ ہیں۔

ارشد ندیم کو اولمپکس کی تیاری کیلئے ہرممکن سہولیات فراہم کیں، امید ہے ارشد ندیم جیت کر پاکستان کے عوام کوخوشی دیں گے۔

ملاقات میں ارشد ندیم کے کوچ سلمان اقبال بٹ بھی موجود تھے۔

Gold Medal

arshad nadeem

olympic athlete