Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں تیز بارش، بچہ ریلے میں بہہ گیا، کرنٹ لگنے سے 2 افراد جاں بحق

یونیورسٹی روڈ، اسکیم 33، صفورہ، سرجانی میں تیز آندھی کے بعد بارش ہوئی
اپ ڈیٹ 20 جولائ 2024 09:10pm
Karachi: An unfortunate accident in Katti Pahari - Aaj News

کراچی کے مختلف مقامات پر تیز بارش کے بعد شدید حبس کا زور ٹوٹ گیا اور شہریوں نے سکون کا سانس لیا ہے۔ وہیں ایک بچہ پانی کے ریلے میں بہہ گیا جبکہ کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال اور گلستان جوہر، ایف بی ایریا، شاہرہ فیصل میں تیز بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ متعدد مقامات پر کالی گھٹائیں چھاگئیں۔

یونیورسٹی روڈ، اسکیم 33، صفورہ، سرجانی میں تیز آندھی کے بعد بارش شروع ہوئی۔ خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے کراچی میں شام اور رات میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کی پیشگوئی کی تھی۔

آج کراچی میں مطلع ابر آلود رہا جبکہ مختلف علاقوں میں رم جھم سے موسم خوشگوار رہا لیکن اب تیز بارش نے نظام زندگی کو درہم برہم کر دیا۔

راچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے ڈی اے چورنگی پر بارش کا پانی جمع ہو گیا۔ سڑکوں پر سیلابی صورتحال دیکھی گئی۔

کراچی میں بارش کے بعد ہونے والے حادثات اور ہلاکتیں

کراچی کے علاقے کٹی پہاڑی میں پہاڑ سے آنے والے پانی کے ریلے نے بچے کو بھی اپنی لپیٹ میں لےلیا، جس کے سبب بچہ نالے میں بہہ گیا، بچے کی لاش ریسکیو حکام کولیاقت آباد نالے سے مل گئی۔

لاش کی شناخت 8 سالہ سلیم کے نام سے ہوئی ہے، اہلخاہہ نے تصویر دیکھ کر بچے کی شناخت کی۔

دوسری جانب لانڈھی مجید کالونی میں55 سالہ شخص کرنٹ لگنے سےجاں بحق ہو گیا جبکہ سائٹ ایریا میٹروول اسپتال کےقریب کرنٹ لگنےسے بچہ جان سے گیا۔ بچے کی شناخت 11سالہ ہارون کے نام سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب

علاوہ ازیں محکمہ موسمات نے سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا تھا، سکھر، شکار پور، بینظیر آباد (نواب شاہ)، حیدرآباد، تھرپارکر، عمرکوٹ، مٹھی، میرپور خاص، سانگھڑمیں چند مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Karachi Rain