Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عفت عمر کی بیٹی کی منگنی ہوگئی

اداقکارہ نے منگنی کی خبر انسٹاگرام پر شیئر کردی
شائع 19 جولائ 2024 04:11pm

اداکارہ عفت عمراپنی زندگی میں ایک نئے باب میں داخل ہو رہی ہے، کیونکہ اب وہ باقاعدہ طور پر ساس بننے جارہی ہیں۔

عفت عمر نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شائع کی ہے، جس میں انہوں نےاپنی بیٹی کی منگنی کی خبرمداحوں کو دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

نازیبا ویڈیو کے حوالے سے اروشی روٹیلا منظر عام پر آ گئیں

انسٹاگرام پر عفت عمر کی جانب سے شیئر کی گئی منگنی کی تصاویرمیں عفت عمر بہت خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔ دلہن نے مغربی طرز کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔ دولہا اور دلہن اور ان کے والدین اس نئے رشتے پر بے انتہا پر جوش دکھائی دے رہے ہیں۔

عفت عمر کے داماد غیر ملکی دکھائی دے رہے ہیں ،تاہم انہوں نےاپنے ہونے والے داماد کی تفصیلات ابھی شیئر نہیں کی ہیں ۔ انہوں نے اپنا کمنٹس سیکشن بھی بند کر دیا ہے۔

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity