Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

10 ممالک میں دنیا بھر کے دو تہائی جنگلات، عدم توازن سے موسموں کا پیٹرن الٹ پلٹ

باقی دنیا میں ایک کروڑ 30 لاکھ مربع کلومیٹر رقبہ، 49 لاکھ مربع کلومیٹر رقبے کے ساتھ برازیل کے جنگلات کا نمبر دوسرا ہے
شائع 19 جولائ 2024 04:03pm

دنیا بھر میں جنگلات کا کم ہوتا ہوا رقبہ موسموں کے پیٹرن کو تبدیل کر رہا ہے۔ لکڑی کے حصول کے لیے درختوں کی بلا دریغ کٹائی سے موسمی کیفیات انتہائی نوعیت کی ہوتی جارہی ہیں۔ کہیں بہت زیادہ گرمی پڑ رہی ہے تو کہیں بہت زیادہ سردی۔

ایک بڑا مسئلہ یہ ہے کہ دنیا بھر میں جنگلات کا رقبہ انتہائی عدم توازن کا شکار ہے۔ کہیں بہت زیادہ جنگلات ہیں اور کہیں بہت کم۔ دنیا بھر میں دو تہائی جنگلات صرف 10 ممالک میں ہیں۔ 82 لاکھ مربع کلومیٹر کے ساتھ روس جنگلات میں پہلے نمبر پر ہے۔

49 لاکھ مربع کلومیٹر رقبے کے ساتھ برازیل کے جنگلات کا نمبر دوسرا ہے۔ 35 لاکھ مربع کلومیٹر کے ساتھ کینیڈا کا تیسرا نمبر ہے۔ 31 لاکھ مربع کلومیٹر کے ساتھ امریکا چوتھے نمبر پر ہے۔

21 لاکھ مربع کلومیٹر جنگلات کے ساتھ چین پانچویں نمبر پر ہے۔ 15 لاکھ مربع کلومیٹر کے ساتھ کانگو کا چھٹا نمبر ہے۔ 13 لاکھ مربع کلومیٹر جنگلات کے ساتھ آسٹریلیا کا ساتواں نمبر ہے۔

9 لاکھ مربع کلومیٹر جنگلات کے ساتھ انڈونیشیا آٹھویں نمبر پر ہے جبکجہ سات لاکھ مربع کلو میٹر جنگلات کے ساتھ پیرو اور بھارت کا نواں اور دسواں نمبر ہے۔

10 ممالک میں مجموعی طور پر 2 کروڑ 69 لاکھ مربع کلومیٹر جنگلات ہیں جبکہ باقی دنیا کے جنگلات کا مجموعی رقبہ ایک کروڑ 30 لاکھ مربع کلومیٹر ہے۔ یہ شدید عدم توازن دنیا بھر میں ماحول کے حوالے سے انتہائی نوعیت کی خرابیاں پیدا کر رہا ہے۔

forests

TEN COUNCTRIES

TWO THIRD