Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ظہیر اقبال نے سوناکشی سنہا سے پہلی ملاقات کی کہانی شیئر کردی

دونوں کی لو اسٹوری سلمان خان کے گھر سے شروع ہوئی
شائع 19 جولائ 2024 03:20pm

بالی وُڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ان کے شوہر اداکار ظہیر اقبال کی لو اسٹوری کہاں سے شروع ہوئی، ظہیر خان نےایک انتڑویومیں بتادیا۔

ان کی پیار کی کہانی بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے گھر سے شروع ہوئی۔ یہ محبت پہلی نظر والی محبت نہیں تھی، بلکہ گھنٹوں کی بات چیت نے دونوں اداکاروں کو ایک دوسرےکے نزدیک کر دیا تھا۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں ظہیر نےبتایاکہ سوناکشی اور وہ 2013 سے سلمان خان کی سالگرہ کی پارٹیوں میں شرکت کر رہے تھے، لیکن وہ ایک دوسرے سے اجنبی تھے۔ تاہم ایک دن یہ منظر اس وقت بدل گیا جب وہ اپنے اور سلمان کے دوستوں کے ساتھ سلمان کے ممبئی کے گھر گلیکسی اپارٹمنٹس میں گھوم رہے تھے۔

ملائکہ اروڑا کی زندگی میں ایک اور نوجوان کی انٹری

پہلی بار ہم نے 23 جون 2017 کو ایک دوسرے کے ساتھ کافی وقت گزارا تھا۔ اداکار نے بھارتی میڈیا سے کہا۔یہ سلمان خانی کی ٹیوب لائٹ اور ایک آفٹر پارٹی کی اسکریننگ تھی، جہاں ہم نے پانچ گھنٹے ایک ساتھ گزارے۔ ہم گپ شپ کرتے رہے، (یہیں ہمارا رشتہ گہرا ہوتا گیا)اور اچانک، ہم پیچھے مڑ گئے اور کہنے لگے… باقی سب کہاں چلے گئے؟ سب جا چکے تھے اور کمرے میں صرف ہم دونوں موجود تھے۔ لیکن ہم جانتے تھے کی یہ دن ہمارے لیےکوئی خاص دن ہے۔

ظہیر نے اپنی اور سوناکشی کی شادی کی سادہ تقریب پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے دوسرے جوڑوں کے برعکس جو اپنی شادی کی تقریبات کے بعد تھک جاتے ہیں ، وہ آرام سے رہنا چاہتے ہیں اور اپنی شادی سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں۔

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے 23 جون کو سوناکشی سنہا کی ممبئی رہائش گاہ پر شادی کی تھی۔ ان کی شادی کی تقریب کے بعد ایک عظیم الشان استقبالیہ پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ دونوں اکثر اپنی شادی کے بعد کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے شیئر کرتے رہتے ہیں۔

Celebrities

Bollywood

entertainment

lifestyle