Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایشوریا سے طلاق، امیتابھ بچن نے زندگی میں بڑی تبدیلی کا اعتراف کرلیا

بالی وڈ اداکار ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کے درمیان طلاق کی خبریں ایک بار پھر وائرل ہیں
شائع 19 جولائ 2024 02:45pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ

اننت امبانی کی شادی کے موقع پر جہاں ایشوریا رائے اور بچن خاندان کے درمیان دوریاں میڈیا کی توجہ حاصل کر رہی تھیں، وہیں اب امیتابھ بچن کی جانب سے بھی کچھ ایسا کہا گیا ہے، جو کہ سوشل میڈیا صارفین کو اپنی جانب متوجہ کر رہا ہے۔

حال ہی میں ابھیشیک بچن کی جانب سے طلاق کی ایک پوسٹ پر لائک کیا گیا تھا، جس پر بھارتی میڈیا سمیت سوشل میڈیا صارفین میں بھی تجسس پیدا ہوگیا تھا۔

2 دن قبل حنا خاندیلوال کی جانب سے پوسٹ کیا گیا تھا، جس میں لکھا تھا کہ ’جب محبت آسان ہونا چھوڑ دیتی ہے، تو جوڑے جو شادی شدہ ہوتے ہیں ان کے درمیان فاصلے آنا شروع ہوجاتے ہیں۔

دوسری جانب اس پوسٹ میں ’گرے طلاق‘ کا تذکرہ تھا، عام طور پر یہ اصطلاح اس وقت استعمال کی جاتی ہے، جب جوڑا 50 سال کی عمر میں علیحدگی اختیار کرتا ہے۔

ایشوریا رائے زخمی حالت میں کانز 2024 میں شرکت کے لیے روانہ

اداکار کی جانب سے یہی پوسٹ لائک کیا گیا تھا۔

اس سب میں امیتابھ بچن کا پوسٹ بھی وائرل ہوگیا ہے، جس میں اداکار نے ذو معنی گفتگو کی ہے۔

اننت امبانی کی شادی میں ایشوریا اور سلمان کی ایک ساتھ تصویر کی حقیقت سامنے آگئی

امیتابھ بچن کی جانب سے ایکس پر پوسٹ کیا گیا تھا، جس میں اداکار کا کہنا تھا کہ ٹی 5076، زندگی کبھی آسان نہیں رہی ہے۔

اداکار کے اس پوسٹ کو بھارتی میڈیا ابھیشیک بچن کے پوسٹ سے جوڑ رہا ہے، جبکہ ساتھ ہی بہو ایشوریا کی طلاق کی خبر بھی ایک بار پھر سامنے آ رہی ہے۔

Divorce

Amitabh Bachchan

Abhishek Bachchan

Aishwarya Rai Bachchan