Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

کوئلے کی کان میں کام کرنے والا یہ اداکار اب عامر، سلمان،سے زیادہ امیر ہے

آج کے سپر اسٹار کی پہلی تنخواہ 50 روپے تھی
شائع 19 جولائ 2024 02:23pm

انٹرٹینمنٹ انڈسٹری راتوں رات پروان نہیں چڑھی ہے، بلکہ اس کو بڑا بنانے سے پہلے ، بہت سے اداکاروں نے اپنی بقا کے لئے جدوجہد کی ہے۔ انہوں نے اپنے کیریئرکے ابتدائی دنوں میں بہت تکلیفوں اور مصائب کا سامنا کیا۔ تاہم، اب وہ ایک پرتعیش زندگی گزاررہےہیں، لگژریزگھروں میں رہتے ہیں، اور ہرپروجیکٹ کی بھاری بھرکم فیس وصول کرتے ہیں۔

ایسا ہی ایک اداکار، جس کے پاس پہلی بار ممبئی منتقل ہونے کے وقت سونے کی جگہ نہیں تھی، آگے جاکر ایک سپر اسٹار بن گیا۔ جس نے ایک عرصے تک فلم انڈسٹری پر راج کیا۔ اور ایک سروے کے مطابق اسے صدی کا سب سے بڑا اداکار کہا گیا ہے۔

کون سا اسٹار شاہ رخ، سہانا خان کی فلم“ کنگ“ میں ولن ہے

وہ اداکارکوئلے کی کان میں کام کرتا تھا اور اس کی پہلی تنخواہ 50 روپے تھی۔ تاہم، اب اس کے پاس گاڑیوں کی لمبی قطار ہے، اسکے بڑی تعداد میں مداح ہیں، اور وہ ایک سپر پرتعیش گھر میں رہتا ہے۔ وہ کوئی اور نہیں بلکہ بالی وُد سپر اسٹارامیتابھ بچن ہے۔

امیتابھ بچن نے کروری مل کالج سے بیچلر آف سائنس کی ڈگری حاصل کی اور تھیٹر میں اپنی قسمت آزمانے چلے گئے۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ڈیبیو کرنے سے قبل جب وہ ممبئی پہنچے تو وہ بڑے چوہوں کے ساتھ میرین ڈرائیو کے بینچوں پر سوتے تھے انہوں نے کہا، میرے پاس رہنے کی جگہ نہیں تھی۔ آپ جانتے ہیں کہ آپ دوستوں کے ساتھ ایک حد تک وقت گزار سکتے ہیں اس لیے میں نے میرین ڈرائیو کے بینچوں پر کچھ بڑے چوہوں کے ساتھ کچھ دن گزارے ۔

امیتابھ بچن نے اپنے حالات زندگی شیئر کرتے ہوئے ایک پوسٹ میں یہ بھی انکشاف کیا کہ جب وہ ادا کارنہیں تھے توایک کوئلے کی کان میں کام کرتے تھے ، جو فلموں میں شامل ہونے سے پہلے ان کی پہلی نوکری تھی ۔

آج ان کا شمار ملک کے امیر ترین اداکاروں میں ہوتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ان کی دولت 3300 کروڑ روپے ہے، جو سلمان خان (3000 کروڑ روپے)، ہریتھک روشن (3100 کروڑ روپے)، پربھاس (250 کروڑ روپے) اور عامر خان (1862 کروڑ روپے) سے کہیں زیادہ ہے۔

امیتابھ بچن نے فلم ”ساتھ ہندوستانی“ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا، جو باکس آفس پرخاص بزنس نہ کرسکی ۔ اس کے بعد انہوں نے کچھ ہٹ اور فلاپ فلموں میں اداکاری کی۔ ان کی ہٹ فلموں کی ایک لمبی فہرست ہے۔

امیتابھ بچن اس وقت کالکی ٢٨٩٨ عیسوی میں اشوتھاما کا کردار بخوبی نبھا رہے ہیں ۔ فلم میں پربھاس، دپیکا پڈوکون اور کمل ہاسن بھی اہم کردارادا کررہے ہیں۔انڈین سنیما کی تاریخ میں اس فلم نے اب تک کی تیسری سب سے بڑی اوپننگ دی ہے۔ یہ فلم ہندی اور انگریزی کے ساتھ بیک وقت کئی علاقائی زبانوں میں بھی ریلیز ہوئی اور اس نے انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایک دن میں انڈیا بھر میں مجموعی طور پر تقریباً 95 کروڑ کا بزنس کیا۔

Celebrities

Bollywood

entertainment

lifestyle

Big B