Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں پکوان سینٹر میں رینجرز یونیفارم پہنے ملزم کی لوٹ مار کی ویڈیو وائرل، مقدمہ درج

مدعی مقدمہ نے بتایا کہ دکان میں کالے رنگ کا بیگ موجود تھا جس میں 18 لاکھ روپے تھے
شائع 19 جولائ 2024 02:16pm

کراچی کے علاقےگلشن اقبال میں گزشتہ روز پکوان سینٹر میں رینجرز یونیفارم پہنے ملزم کی لوٹ مار واقعے کا مقدمہ گلشن اقبال تھانے میں پکوان سینٹر کے مالک عادل کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن کےمطابق موٹرسائیکل سوار دوملزمان پکوان سینٹر مین آئے، ایک شخص نے رینجرز کی وردی پہنی ہوئی تھی، ملزمان نے پکوان سینٹر میں داخل ہوکر اسلحہ تان لیا اورلوٹ مار شروع کردی

واضح رہے کہ واقعہ کی سی ٹی ٹی وی فوٹیج بھی وائرل ہوگئی ہے۔ جس میں ایک شخص کو رینجرز یونیفارم میں دکان میں داخلے ہوتے اور اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق مدعی مقدمہ نے بتایا کہ دکان میں کالے رنگ کا بیگ موجود تھا جس میں 18 لاکھ روپے تھے، ملزمان نے مجھ سے میرا موبائل فون بھی چھینا، ملزمان جاتے ہوئے مجھے بھی موٹرسائیکل پر ساتھ لے گئے۔

مدعی مقدمہ کے مطابق ملزمان نے مجھے سرجانی ٹاون چھوڑ دیا اور فرار ہوگئے۔