Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

گلوبل ٹی 20 لیگ کینیڈا میں بابر اعظم، شاہین شاہ اور محمد رضوان کی شرکت کھٹائی میں پڑ گئی

آل فارمیٹ پلیئرز کو مصروف انٹرنیشنل شیڈول کی وجہ سے کھلاڑیوں کو این او سی نہیں دیا جائے گا، ذرائع
شائع 19 جولائ 2024 02:03pm

گلوبل ٹی ٹوینٹی لیگ کینیڈا کی آئی سی سی سے منظوری نہ ملنے پر پی سی بی نے کپتان بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان کے این او سی بھی روک دیے۔

ذرائع کے مطابق کینیڈا کی ٹی ٹوئنٹی لیگ کسی سیریز سے متصادم نہ ہونے کے باوجود تینوں کھلاڑیوں بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان کو این او سی ملنے کا امکان نہیں ہے۔

پی سی بی کا مؤقف ہے کہ گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا کو آئی سی سی کی جانب سے تاحال منظوری نہیں ملی، کئی معاملات کی وجہ سے آئی سی سی نے لیگ کی منظوری روکی ہوئی ہے۔

لیگ کی منظوری کے بعد کھلاڑیوں کے این او سی کا باقاعدہ فیصلہ ہو گا۔ اس کے علاوہ پی سی بی آل فارمیٹ پلیئرز کو مصروف انٹرنیشنل شیڈول کی وجہ سے این او سی دینے کے حق میں نہیں ہے۔

حال ہی میں نسیم شاہ کو بھی آل فارمیٹ پلیئر قرار دیکر انہیں دی ہنڈریڈ لیگ کیلئے این او سی نہیں دیا تھا۔۔ گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ کینیڈا میں محمد عامر، محمد نواز، آصف علی اور افتخار احمد نے بھی مختلف ٹیموں کے ساتھ معاہدے کر رکھے ہیں۔

cricket

cricket match