اے ٹی سی نے شاہ محمود کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ سابق وزیر خارجہ کے خلاف 9 مئی کے مقدمات کا جیل ٹرائل کوٹ لکھپت میں کیا جارہا ہے۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے شاہ محمود قریشی کو لاہور جیل میں منتقل کرنے کا حکم دے دیا، پی ٹی آئی رہنما کے خلاف 9 مئی کے مقدمات کا کوٹ لکھپت میں جیل ٹرائل جاری ہے۔
پی ٹی آئی کی پنجاب اسمبلی کیلئے مخصوص نشستوں پر ابتدائی فہرست تیار، صنم جاوید کی بہن بھی شامل
شاہ محمود قریشی نے اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کی درخواست دائر کی تھی تاہم پولیس کی جانب سے شاہ محمود قریشی کو مستقل کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنے کی درخواست دی گئی۔
انسداد دہشت گری عدالت لاہور نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کو لاہور کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔
Comments are closed on this story.