Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں پولیس اہلکار نے تلخی کلامی کے بعد ساتھی کو گولی ماردی

اسد انور کو طبی امداد دی جارہی ہے، پولیس کا روپوش داور حسین کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا اعلان
شائع 19 جولائ 2024 12:46pm

کراچی کے مومن آباد پولیس اسٹیشن میں ڈیوٹی پر مامور دو سپاہی آپس میں لڑ پڑے۔ لڑائی کے دوران داور حسین نے اسد انور كو گولی مار دی۔ اسد انور كو جناح اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

داور حسین اور اسد انور کسی معاملے پر ہلکی پھلکی گفتگو کر رہے تھے۔ باتوں ہی باتوں میں کچھ ایسا ہوا کہ معاملہ تلخ کلامی تک پہنچ گیا۔

تلخی کلامی کے بعد داور حسین نے اسد انور کو گولی ماری اور فرار ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ داور حسین کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

ایس ایس پی ویسٹ نے بتایا کہ داور حسین اور اسد انور جمعہ کی صبح کہیں چھاپہ مارنے گئے تھے۔ مذاق ہی مذاق میں دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔

MOMINABAD POLICE STATION

INFIGHT BETWEEN TWO POLICEMEN

ASAD ANWAR WOUNDED

DAWAR HUSSAIN ABSCONDING