Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی، ڈکیتی مزاحمت پر 3 افراد زخمی اور ریڑھی گوٹھ سے انسانی اعضا برآمد

زخمیوں میں عامر، اللہ ڈنو اور گلاب دین شامل، اعضا جمال شاہ کے ہیں، پولیس کا دعوٰی
شائع 19 جولائ 2024 12:03pm

کراچی کےعلاقے لاسی گوٹھ، سپر ہائی وے اور قائد آباد میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرفائرنگ کےواقعات میں تین افرادزخمی ہوگئے جبکہ سکھن کے علاقے ریڑھی گوٹھ میں ساحل کے نزدیک انسانی اعضا برآمد ہوئے ہیں۔

کراچی کےعلاقے سہراب گوٹھ کے لاسی گوٹھ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے گلاب دین زخمی ہوا۔ قائد آباد میں بھی ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے عامر زخمی ہوا۔ سائٹ سپر ہائی وے پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے اللہ ڈنو زخمی ہوا۔

سکھن ریڑھی گوٹھ میں میں ساحل سے انسانی اعضا ملے ہیں۔ پولیس کا دعوٰی ہے کہ یہ اعضا 2 جولائی کو قائد آباد میں قتل ہونے والے جمال شاہ کے ہیں۔ قتل کے اگلے ہی میں پولیس نے میاں بیوی کو قتل کے الزام میں گرفتار کرنے کا دعوٰی کیا تھا۔

RESISTANCE IN DACOITY

THREE MEN INJURED

RERHI GOTH