Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

صادق آباد میں عطائی ڈاکٹر نے غلط ڈرپ لگاکر خاتون کا بازو خراب کردیا

خاتون شدید اذیت سے دوچار، والد نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے علاج اور عطائی ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کی اپیل کردی۔
شائع 19 جولائ 2024 11:38am

صادق آباد میں عطائی ڈاکٹر نے مبینہ طور پر غلط ڈرپ لگادی جس سے خاتون کا بازو متاثر ہوگیا۔ خاتوں شدید تکلیف میں مبتلا ہے۔ متاثرہ بازو شدید جسمانی تکلیف کے ساتھ ذہنی اذیت کا بھی باعث ہے۔

بوڑھے والد نے پنجاب کی وزیرِاعلیٰ مریم نواز سے اپیل کی ہے کہ بیٹی کا علاج کرایا جائے اور عطائی ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کی جائے۔

صادق آباد کی رہائشی زبیدہ بی بی کو بخار ہوا تو عطائی ڈاکٹر نے مبینہ طور پر غلط ڈرپ لگادی۔ بوڑھے والد نے جمع پونجی اور گھر کا سامان بیچ کر بیٹی کا آپریشن اور علاج کروایا مگر آپریشن کروانے کے باوجود بازو ٹھیک نہ ہوسکا۔ بیٹی کے ہاتھ سے پٹی ہی نہ اترکی۔

بستر پر لیٹی تکلیف میں مبتلا زبیدہ بی بی کے بوڑھے والد کا کہنا ہے بیٹی کا علاج کروانے کے لیے گھر کے برتن تک بیچ دیے ہیں مگر بازو ٹھیک نہ ہوسکا۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب بیٹی کا اعلاج کروائیں اور انصاف دلائیں۔

عطائی ڈاکٹر دکان بند کرکے روپوش ہوچکا ہے۔ عطائی کا ڈاکٹر کا کہنا ہے میں خود بیمار ہوں علاج کیلئے کراچی آیا ہوا ہوں۔ پنجاب کے محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون نے کارروائی کے لیے باضابطہ درخواست نہیں دی ہے۔ اس معاملے کی انکوائری کی جارہی ہے۔

Sadiqabad

FAKE DOCTOR

WRONG DRIP