Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
30 Jumada Al-Awwal 1446  

پیتل کے برتن میں چائے پکائیں، ذائقہ اور صحت دونوں پائیں

اس دھات میں چائے بنانے سے جلد اور صحت کے حیرت انگیز فوائد حاصل ہوتے ہیں
شائع 19 جولائ 2024 11:25am

صبح کی شروعات سے دن بھر کی تھکاوٹ دور کرنے اور تازہ دم رہنے کے لیے ایشیاء میں چائے کی چسکی سے بڑھ کر کچھ نہٰیں ہو سکتا ہے اور اگر سچ پوچھا جائے تو ہمارے دن کی ابتداء اس کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ اس کے باوجود اکثر لوگ چائے بنانے کے صحیح طریقے سے ناواقف ہوتے ہیں۔

شاید آپ ہماری اس بات سے اتفاق نہ کریں، لیکن وجہ جان کر آپ بھی ہم سے متفق ہو نے پرمجبورہوجائیں گے۔ جی ہاں بہت کم لوگوں کے علم میں یہ بات ہے کہ اگر چائے ایلومینیم کی بجائے پیتل کے برتنوں میں پکائی جائے تو ذائقے کے ساتھ ساتھ صحت کو بھی فائدہ پہنچتا ہے۔

بھیگے ہوئے بادام کے کرشماتی فوائد

ماہرین کے مطابق کئی دھاتیں ایسی ہیں ان میں پکائے گئے کھانے صحت کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔ کیونکہ ان کے اندر موجود غذائی اجزاء پکائے گئے کھانوں کے ساتھ جسم کے اندر داخل ہوکرجسمانی صحت کو بہتر بناتے ہیں۔ ایسی ہی ایک دھات پیتل ہے۔

پیتل میں چائے پینے کہ درج زیل فائدے ہیں

قوت مدافعت کو تقویت ملتی ہے

اگر پیتل کے برتن میں رات بھر پانی رکھنے کے بعد اسے صبح نہار منہ پی لیا جائے تو جسم کے مدافعاتی نظام کو تقویت ملتی ہے۔ جس سے جسم کئی طرح کی بیماریوں سے لڑ سکتاہے۔ پانی کی طرح اگر پیتل کے برتنوں میں کھانا پکایا جائے یا چائے پی جائے تو یہ بھی جسم کے مدافعاتی نظام کو طاقت دیتا ہے۔

جلدی صحت

پیتل کے برتن میلانن کی ماسب مقدار پیدا کرتے ہیں۔ یہ ملینیم عناصر جلد کو سورج کی مضررساں شعاعوں سے محفوظ رکھ کر اسے چمکدار بناتے ہیں۔ پیتل کے برتنوں میں تیار کی گئی چائے پینے سے نہ صرف جلدی مسائل، جیسے۔ مہاسوں جھریوں، اور داغ دھبوں سے نجات ملتی ہے، بلکہ جلد کی چمک اور تازگی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ اس لیے چائے ہمیشہ پیتل کے برتنوں میں پکانی چاہیے۔

نظام ہاضمہ کے لیے مفید ہے

پیتل کے برتن میں چائے کو تیار کیا جائے تو اس سے ہاضمہ کا عمل بہتر ہوتا ہے۔ اس میں موجود غذائی اجزاء کھانے کو درست طریقے سے ہضم کر کے قبض جیسے مسائل سے بھی نجات دلاتے ہیں۔

خون صاف ہوجاتا ہے

پیتل کے برتنوں میں پکائی جانے والی چائے میں زنک کی مقدار بھی شامل ہو جاتی ہے۔ جس سے جسم میں خون بننے کا عمل تیز ہو جاتا ہے اور خون کو صاف ہونے میں بھی مدد ملتی ہے۔

کھانے کے ذائقوں میں اضافہ ہوتا ہے

پیتل کے برتنوں میں کھانا یا چائے پکاتے وقت ان کے اندر سے قدرتی تیل نکلتا ہے، جس کی وجہ سے کھانوں کا ذائقہ قدرتی طور پر بڑھ جاتا ہے۔ اور کھانانہ صرف مزیدار بلکہ صحت بخش بھی ہوجاتا ہے۔

سانس کی بیماریاں دور ہو سکتی ہیں

پیتل کے برتنوں میں کھانا یا چائے پکانے سے سانس سے متعلق بیماریاں دور ہونے میں مدد ملتی ہے۔

احتیاطی تدابیر

یاد رہے کہ پیتل کے برتنوں میں تیزابی ردعمل پیدا کرنے والی اشیاء جیسے لیموں، ٹماٹر کو پکانے سے گریز کیا جائے، کیونکہ ایسےکھانوں میں تیزابی اور کھٹے عناصر پائے جاتے ہیں اور اگر انہیں پیتل کے برتنوں میں پکایا جائے تو جسم کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

ویسے تو پیتل کے برتنوں میں کھانا یا چائے بنانا صحت کے لیے مفید ہے۔ لیکن اگر انہیں استعمال سے پہلے صحت کے ماہرین سے مشور ہ کرنا زیادہ مناسب رہتا ہے۔

Women

lifestyle

Cooking

METAL