Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نازیبا ویڈیو کے حوالے سے اروشی روٹیلا منظر عام پر آ گئیں

گزشتہ دنوں اداکارہ اروشی روٹیلا کے حوالے سے ویڈیو انسٹاگرام صارف کی جانب سے شئیر کی گئی تھی
شائع 19 جولائ 2024 10:59am
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر مبینہ وائرل ویڈیو پر اداکارہ اروشی روٹیلا کا ردعمل سامنے آ گیا ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین بھی ہکے بکے رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں انسٹاگرام صارف کی جانب سے پلیٹ فارم پر ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی، جس میں اداکارہ باتھ روم میں موجود تھیں۔

جبکہ اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی شدید ردعمل دیا جا رہا ہے، کچھ صارفین اسے پبلسٹی اسٹنٹ قرار دے رہے ہیں جبکہ کچھ اسے اداکارہ کی ہی کسی فلم کا سین قرار دیا جا رہا ہے۔

نیوز 18 کے مطابق اب اداکارہ کی جانب سے بھی باقاعدہ طور پر ردعمل دیا گیا ہے، اداکارہ اور ان کے منیجر کے درمیان ہونے والے گفتگو اب منظر عام پر آ گئی ہے۔

مداح کو اروشی کا سونے کا فون مل گیا، لیکن لوٹانے کیلئے انوکھی شرط رکھ دی

جس میں اروشی کو مبینہ طور پر کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ’کیا تم نے وہ ویڈیو دیکھی ہے؟ مجھے سمجھ نہیں آ رہا ہے کہ چیزیں آؤٹ کیسے ہوگئیں، مجھے اس حوالے سے جلد از جلد رابطہ کرنا ہے۔

اداکارہ اروشی روٹیلا نے تین منٹ کیلئے کتنے کروڑ مانگے؟

نیوز 18 کے مطابق اداکارہ کو منیجر کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ وہ ویڈیو کو سوشل میڈیا سے ہٹوانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

منیجر کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس صورتحال کو سمجھتا ہے مگر ایسی باتوں کو فون پر کرنے کے بجائے آمنے سامنے کی جائیں۔ حیرت انگیز طور پر اداکارہ کی فون کال ٹیپ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

Instagram

Viral Video

Urvashi Rautela

MANAGER