Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ماہرہ خان بمقابلہ سارہ علی خان: کون اس لباس میں زیادہ جچ رہاہے؟

پاکستانی ڈیزائنر کے تیار کردہ اس لباس کی قیمت جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے۔
شائع 19 جولائ 2024 10:45am

حال ہی میں ممبئی میں منعقدہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات اپنے ختتام کو پہنچ گئیں، مگر ان کی بازگشت اب بھی جاری ہے۔ اس شادی کی تقریبات میں جہاں بین ااقوامی شخصیات نے شرکت کی، وہیں شوبز سیلیبریٹیز نے بھی اپنے جلووں سے تقریبات کو چار چاند لگا دیے۔

بھارت کے کھرب پتی بزنس میں مکیش امبانی کے بیٹےکی اس شادی میں پاکستانی ڈیزائنرز کے تیار کردہ ملبوسات نے بھی دھوم مچادی۔ پٹوری گرل سارہ علی خان نے پاکستانی ڈیزائنر اقبال حسین کی کلیکشن سے ہاتھی دانت کےرنگ کابہترین لباس کا انتخاب کیا تھا ، جو اس سے قبل پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بھی پہنا تھا۔

قیمتی تحائف مہمانوں کو دینے والی امبانی فیملی کا ملازمین کو سستا تحفہ، صارفین کی تنقید

لیکن کیا اپ جانتے ہیں کہ اس لباس کی قیمت کیا ہوگی؟ بالی وڈ اداکارہ کے منتخب کردہ اس حیدرآبادی پشواز کی قیمت ساڑھے آٹھ لاکھ روپے ہے۔ اس پشواز کا ٹاپ خالص آرگنزا کاتھا، جس کی گردن اور آستین پر ماروری کام کیا گیا تھا۔ گولڈن نیٹ پر دلکش کام اور زردوزی کڑھائی کی گئی تھی، پشواز کے ٹاپ کے ساتھ خالص ریشم کا لہنگا بھی تھا، جس کے بارڈر پر پیچیدہ ماروری ورک کیا گیا تھا ۔ اس لباس کے ساتھ نیٹ کاآرگنزا کا دوپٹہ تیار کیا گیا تھا، جس کے باڈڑ پر ماروری ورک اور زردوزی بوٹیاں نے اس لباس کی دلکشی میں اضافہ کردیا۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اقبال حسین کے تیارکردہ لباس میں اپنی تصاویر شیئر کی تھیں، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے موازنے کے چرچے شروع ہوگئے تھے۔ اقبال حسین کا یہ شاہکار فیشن کے شوقین افراد میں دھوم مچارہا ہے، جسے شادی کے ساتھ ساتھ کسی خاص تقریب کے لیے بھی پہنا جا سکتا ہے۔

Bollywood

entertainment

lifestyle

Anant Ambani