Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا آپ کے بالوں سے شیمپو کے بعد بھی بدبو آتی ہے؟

یہ گھریلو ٹوٹکے آزمائیں اور اس ناگواربو سے نجات پائیں
شائع 19 جولائ 2024 09:18am

لمبے اور خوبصورت بال ہر کسی کی پسند ہوتے ہیں۔ ویسے بھی بال شخصیت کے نکھار میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بالوں کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے، خاص کر برسات کے اور گرمیوں کے موسم میں۔

عموما بالوں کو دھونے کے بعد بھی ان میں ایک عجیب سی بو رہ جاتی ہے۔ بالوں کو اچھے طریقے سے نہ دھونا، اس پر پسینے، دھول اور مٹی کا جمع ہونا، یہ تمام عناصر بالوں میں بدبو کا سبب بن سکتے ہیں۔ یہ بو اپ کے لیے لوگوں کے درمیان شرمندگی کا سبب بن سکتی ہے۔ لیکن اس سے چھتکارا پانے کے بھی کئی گھریلو طریقے موجود ہیں۔

خبردار: کھٹے کھٹے لیموں کے رس کو ان کھانوں کے ساتھ کبھی نہ کھائیں

گھر کا شیمپو استعمال کریں

بازار کے تیار کردہ شیمپو میں کیم یکل پائے جاتے ہیں، جو اپ کے بالوں کے ساتھ ساتھ سر کی جلد کو بھی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔اس لیے بہتر ہے کہ گھر کے تیار کردہ شیمپو کا استعمال کیا جائے جو قدرتی طریقے سے تیار ہونے کے باعث بالوں کی نشونما میں بھی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اس ضمن میں شکاکائی شیمپو کا استعمال کیا جائے۔ جس سے بالوں اور سر کی جلد کے ساتھ ساتھ بدبو بھی درو ہوسکتی ہے۔

شکا کائی شیمپو بنانے کے لیے شکا کائی، ریٹھے، املہ ، کڑھی پتے کو ایک پیالہ پانی میں رات بھر کے لیے بھگو کر رکھ دیں۔ اگلے دن ان تمام چیزوں کو پانی میں ابال لیں اور پھر ان چیزوں کو پس لیں۔ اسے شیمپو کے طور پر استعمال کرتے ہوئے سر کا مساج کریں۔ اور پھر انہیں سادہ پانی سے اچھی طرح کنگھال لیں۔

سیب کا سرکہ

دو کپ پانی میں دو سے تین کھانے کے چمچ ایپل سیڈر سرکہ کو ڈال کر ایک محلول تیار کر لیں۔ اب اس محلول سے بالوں کو شیمپو کرنے کے بعد دھو لیں اس سے نہ صرف جلد صاف ہوجاتی ہے، بلکہ بالوں میں موجود بیکٹریا کا بھی خاتمہ ہو جاتا ہے۔

لیموں کا استعمال

لیموں کھانے میں ذائقے اور دیگر گھریلو آئٹمز کو چمکانے کے ساتھ ساتھ بالوں کے لیے بھی مفید ہے۔ ایک کپ گرم پانی میں دو کھانے کے چمچ لیموں کا رس ملا لیں اور اس پانی کو بالوں میں شیمپو کرنے کئ بعد دھولیں۔ لیموں کی مہک بالوں سے ناگوار بو کو دور کرنے میں مددگار ہو گی۔

Women

lifestyle

Hair Care

beauty