Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بین الاقوامی ملٹی سیکٹر پارٹنرشپ پروگرام جنریشن انلمیٹڈ کا پاکستان میں سیکرٹریٹ قائم

یونیسف، اسکیل ورکنگ گروپ، ایجوکیشن ورکنگ گروپ اور انٹرپرونیور ورکنگ گروپ سیکرٹریٹ کا حصہ ہونگے ، نوٹیفکیشن
شائع 18 جولائ 2024 11:35pm

بین الاقوامی ملٹی سیکٹر پارٹنرشپ پروگرام جنریشن انلمیٹڈ کا پاکستان میں سیکرٹریٹ قائم کردیا گیا، وزیر اعظم شہباز شریف نے جنریشن انلمیٹڈ سیکرٹریٹ کے قیام کی منظوری دیدی، وزیر اعظم نے جنریشن ان لمیٹڈ ایڈوائزری کونسل، ٹیکنکل اسٹیئرنگ کمیٹی کے قیام بھی منظوری دیدی۔

کابینہ ڈویژن نے وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں جنریشن ان لمیٹڈ سیکرٹریٹ قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جنریشن ان لمیٹڈ ایڈوائزری کونسل اور ٹیکنکل اسٹیئرنگ کمیٹی کے قیام کا بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ یوتھ پروگرام کو کامیاب اور مزید موثر بنانے کیلئے سیکرٹریٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا

نوٹیفکیشن کے مطابق یونیسف، اسکیل ورکنگ گروپ، ایجوکیشن ورکنگ گروپ اور انٹرپرونیور ورکنگ گروپ سیکرٹریٹ کا حصہ ہونگے جنریشن ان لمیٹڈ سیکرٹریٹ کو مجموعی طور پر 23ٹاسک تفویض کئے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ چئیرمین پی ایم یوتھ پروگرام جنریشن ان لمیٹڈ سیکرٹریٹ کے سربراہ ہونگے سیکرٹریٹ حکومت، اقوام متحدہ،نجی شعبہ اور سول سوسائٹی سے رابطہ بھی کرے گا۔

وزیر اعظم نے اسٹریٹجک ایڈوائزری کونسل بھی قائم کردی جس کے پیٹرن ان چیف بھی وزیر اعظم خود ہوں گے جبکہ ایڈوائزری کونسل میں 41 ممبران اور اسٹریٹجک ایڈوائزری کونسل میں 17 وفاقی و صوبائی وزرا بھی شامل ہونگے

نوٹیفکیشن کے مطابق اقوام متحدہ، چیمبر آف کامرس، پرائیویٹ سیکٹر سے بھی ارکان کو کونسل کا حصہ بنایا گیا ہے، اسٹیئرنگ کمیٹی کے سربراہ چئیرمین وزیر اعظم ہوتھ پروگرام رانا مشہود ہوں گے۔ ٹیکنکل اسٹیئرنگ کمیٹی 25 رکنی ہوگی، وزارتوں کے نمائندے اور اقوام متحدہ کے نمائندے کمیٹی میں شامل ہونگے ۔

جنریشن انلمیٹڈ پروگرام دنیا بھر میں 10 سے 24 سال کے نوجوانوں کو ہنر مند اور با صلاحیت بنانے پر کام کرتا ہے، جنریشن انلمیٹڈ سیکنڈری ایجوکیشن اور اسکیلز ڈویلپمنٹ کو ایمپلائیمنٹ اور انٹرپرونیورشپ سے منسلک کرتا ہے۔