Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہاردیک پانڈیا نے طلاق سے متعلق خاموشی توڑ دی، پوسٹ وائرل

آل راؤنڈر جنوری 2020 میں منگنی اور پھر 31 مئی 2020 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے
شائع 18 جولائ 2024 10:00pm

بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا نے طلاق کی خبروں سے متعلق باز گشت پر خاموشی توڑ دی ۔ پانڈیا بالآخر اہلیہ نتاسا اسٹینکووچ سے علیحدگی کی تصدیق سوشل میڈیا کے زریعے کردی۔

جنوری 2020 میں منگنی اور پھر 31 مئی 2020 کو شادی کے بندھن میں بندھنے والی اسٹار جوڑی ہاردیک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکووچ کی طلاق کی خبریں مئی سے زیرِگردش ہیں ، لیکن اب انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری ایک بیان میں افواہوں کی تصدیق ہو گئی ہے۔

پانڈیا اور نتاشا کے رشتے میں اختلاف کا ذمہ دار کون؟ دوست کا انکشاف

ہاردک پانڈیا اور اہلیہ نتاشا کی طلاق سے متعلق قریبی دوست کا نیا انکشاف

ہاردیک پانڈیا نے کہا کہ 4 سال ساتھ رہنے کے بعد، نتاشا اور میں نے باہمی طور پر علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے، ہم نے مل کر اپنے رشتے کو بہتر بنانے کی بھرپور کوشش کی اور یقیناً یہ کوشش ہم دونوں کے مفاد میں بھی رہی۔

ہاردیک نے مزید لکھا کہ یہ ہمارے لیے ایک مشکل فیصلہ تھا لیکن بطور ایک فیملی ہم نے خوشی اور باہمی احترام کو مدِنظر رکھتے ہوئے ایک ساتھ بہترین وقت گزارا۔

ٹی20ورلڈ کپ جیت پر نتاشا کی خاموشی، علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سرگرم

آل راؤنڈر نے کہا کہ علیحدگی کے بعد ہم آگستیا کی کو پرینٹنگ یا مشترکہ والدین رہیں گے، اور اسکی خوشی کیلئے ہر وہ کام کریں گے جس کی ہمیں ضرورت ہوگی۔ انہوں نے چاہنے والوں سے مشکل اور حساس وقت میں پرائیویسی کا احترام کرنے کی درخواست بھی کی۔

Divorce

hardik pandya

Natasa Stankovic