Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیصل واوڈا کا شہباز حکومت پر وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے کا الزام

ستمبر اکتوبر میں سیاسی موسم گرم ہوگا، پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک تیار ہے، آج نیوز پر گفتگو
شائع 18 جولائ 2024 09:14pm
Exclusive interview of Faisal Vawda - Rubaroo with Shaukat Piracha - July 18, 2024 - Aaj News

سینئر سیاست دان فیصل واوڈا نے کہا کہ حکومت وکٹ کے دونوں طرف کھیلےگی تونقصان ہوگا۔ پی ٹی آئی میں کئی دھڑے ہیں، پی ٹی آئی میں فاروڈ بلاک تیار ہے،،، پی ٹی آئی کے لوگوں کے سینتیس حلف نامے جمع ہوئے ہیں 37 میں سے 6 یا 7 کے دستخط مشکوک ہیں۔

آج نیوز کے پروگرام “ روبرو“ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ حکومت کےپاس کارکردگی دکھانے کا بہترین موقع ہے، حکومت وکٹ کے دونوں طرف کھیلےگی تونقصان ہوگا۔ آئی ایم ایف کوخط لکھنےسےملک کا نقصان ہوگا۔

پی ٹی آئی کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں کئی ڈھڑے ہیں، پی ٹی آئی میں کئی قسم کےنعرے ہیں، پی ٹی آئی میں فاروڈبلاک تیار ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ریاست سےکوئی نہیں جیت سکتا، 9 مئی کوریاست کےخلاف دہشت گردی کی گئی۔

فیصل واوڈا نے پیش گوئی کی کہ ستمبراکتوبرمیں سیاسی موسم بہت گرم ہوگا، حکومت کےپاس کارکردگی دکھانےکابہترین موقع ہے لیکن اگر حکومت وکٹ کےدونوں طرف کھیلےگی تونقصان ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ ملک میں کوئی بھی آئین وقانون پرعمل نہیں کررہا، ہرکوئی آئین وقانون کی بالادستی کی بات کرتاہے، پی ٹی آئی نےایک بارپھرزہراگلناشروع کردیاہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ 12 سال پہلےوالےبانی پی ٹی آئی بہت بردبارتھے، بانی پی ٹی آئی کی ذاتی زندگی کےحوالےسےکچھ نہیں کہوں گا، ایمانداری سےکام کرنےوالوں کوالگ کردیاگیا ہے، جبکہ چوری چکاری کرنےوالوں کوساتھ رکھاہواہے۔

تحریک انصاف کے سابق رہنما کا کہنا تھا کہ آج کے نعروں سے لگا کہ وہ بہت آگے جانا چاہتے ہیں عدالتی فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کی مشکلات بڑھ گئی ہیں کیونکہ اب مجھے بلڈوزرچلتا نظر آرہا ہے۔

faisal vawda