Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

سیکیورٹی ادارے کے مخصوص لباس میں ملبوس ڈکیتوں نے پکوان سینٹر لوٹ لیا

گلشن اقبال کے پکوان سینٹر پرڈکیتی کی واردات ہوئی،ایس ایس پی ایسٹ
اپ ڈیٹ 18 جولائ 2024 10:58pm

کراچی میں ڈاکوؤں نے واردات کے لئے نئے حربے استعمال کرنا شروع کردیے گلشن اقبال 13 ڈی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی وردی کا استعمال کرتے ہوئے ملزم کی واردات ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا کے مطابق واقعہ گلشن اقبال تھانے کی حدود میں ایک پکوان سینٹر پر پیش آیا۔

ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا کا کہنا ہے کہ گلشن اقبال پولیس نے پکوان سینٹر کے مالک کا بیان قلمبند کرلیا ، پولیس کے مطابق پکوان سینٹر کے مالک کے پاس 17 سے 18 لاکھ روپے کیش تھا۔

متاثرہ شہری کے بیان کے مطابق یونیفارم پہنا شخص اس ڈکیتی کی واردات کے بعد باہر لے گیا اور اپنے ساتھ گاڑی میں بٹھالیا گاڑی میں دو افراد سول کپڑوں میں پہلے سے ہی موجود تھے ملزمان نے کچھ دیر مختلف سڑکوں پر گھمانے پھرانے کے بعد مجھے چھوڑ دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے فوری طور پر آگاہ کردیا گیا تھا لیکن شہری نے مقدمہ درج نہیں کرایا شہری کا بیان قلمبند کرکے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے پولیس حکام کہتے ہیں ممکنہ طور پر کوئی قریبی شخص ملوث ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے ادارے کی وردی پہن کر واردات کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اس حوالے سے ایس پی گلشن اقبال علیم بلو کو انکوائری کا حکم دیا ہے جلد واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور تحقیقات کی جائے گی۔

robbers

Karachi Police