Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

طلاق سے متعلق پوسٹ پر ردعمل، ابھیشیک بچن کو تنقید کا سامنا

ابھیشیک کا ایک نیا قدم پھر سے مداحوں میں تشویش پھیلا چکا ہے۔
شائع 18 جولائ 2024 07:47pm

بھارتی اداکار ابھیشیک بچن نے طلاق سے متعلق انسٹاگرام پوسٹ لائیک کر کے خود کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔

ویسے تو میڈیا پر ابھیشیک اور ایشوریا کے طلاق کی خبریں زیر گردش ہی ہیں، 2007 میں شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد اس جوڑے نے سال 2011 میں بیٹی آرادھیا کا دنیا میں استقبال کیا۔ لیکن گزشتہ ایک سال سے دونوں کے درمیان لڑائی جھگڑوں کی خبر کے بعد طلاق کی افواہ بھی پھیل گئی ہیں ۔

ایسے میں ابھیشیک نے بھارتی خاتون صحافی حنا کھنڈیوال کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کیا گیا پوسٹ لائیک کیا جو حنا کھنڈیوال کا طلاق سے متعلق لکھا گیا آرٹیکل تھا۔

آرٹیکل کا عنوان بھی خاصا دلچسپ تھا کہ ’جب محبت کرنا آسان نہ رہے‘ جبکہ اس کے ساتھ لکھا ہے کہ ’طویل عرصے سے شادی کے بندھن میں بندھے ہوئے جوڑے اب اپنی راہیں جدا کر رہے ہیں‘ ان کو یہ فیصلہ لینے پر کیا چیز مجبور کر رہی ہے اور گرے ڈیوورس میں اضافے کی وجہ کیا ہے؟

اس پوسٹ کے لائیکس میں ابھیشیک بچن کا نام دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ گئے اور یہ سوچنے پر مجبور ہوگئے کہ یا تو ابھیشیک نے ایشوریا کو طلاق دے دی ہے یا پھر وہ اس حوالے سے جلد فیصلہ لینے والے ہیں۔

اس ایک لائیک پر اٹھنے والے سوالات کے باوجود ابھیشیک بچن نے اس پوسٹ کو ان لائیک نہیں کیا ہے بلکہ ابھی بھی اداکار کا نام اس پوسٹ کے لائیکس میں دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ اننت امبانی کی شادی کی تقریب میں اگرچہ ایشوریا اور ابھیشیک بچن ایک ساتھ انٹر نہیں ہوئے لیکن تقریب میں دونوں ایک دوسرے کے برابر بیٹھے ہی نظر آئے جس نے طلاق کی خبروں کو ہوا میں اڑا دیا لیکن اب ابھیشیک کا ایک نیا قدم پھر سے مداحوں میں تشویش پھیلا چکا ہے۔

Divorce

Abhishek Bachchan

Aishwarya Rai Bachchan