Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

عمان کی امام علی بارگاہ میں حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی، عمانی پولیس کا انکشاف

دہشت گردی کے واقعے میں فائرنگ سے 4 پاکستانی، ایک ہندوستانی، ایک اہلکار سمیت کم از کم 10 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
شائع 18 جولائ 2024 06:57pm
—فوٹو:
—فوٹو:

مسقط کے علاقے وادی کبیرمیں امام بارگاہ پر دہشت گرد حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل سلطنت عمان کی امام علی بارگاہ میں دہشت گردی کے واقعے میں فائرنگ سے 4 پاکستانی، ایک ہندوستانی، ایک اہلکار سمیت کم از کم 10 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ فائرنگ کے واقعے میں 50 پاکستانی بھی زخمی ہوئے تھے۔ مسقط کی مسجد امام علی پر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔

عمانی پولیس کی جانب سے واقعہ میں ملوث دہشت گردوں سے متعلق نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ عمانی پولیس کے مطابق تینوں حملہ آور بھائی اور عمان کے شہری تھے۔

پولیس کے مطابق تینوں کو دوران آپریشن میں ہلاک کردیا گیا۔ عمانی پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں بھائی گمراہ کن نظریات سے متاثرتھے۔

firing

Oman