Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کا نیا ایڈیشنل آئی جی کون ہے؟ بڑا نام سامنے آگیا

عمران یعقوب منہاس کو مارچ میں ایڈیشنل آئی جی کراچی کا اضافی چارج دیا گیا تھا
شائع 18 جولائ 2024 06:03pm

کراچی کے نئے ایڈیشنل آئی جی کانام منظرعام پر آگیا، جاوید عالم اوڈھو کو ایڈیشنل آئی جی کراچی تعینات کر دیا گیا، نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔

عمران یعقوب منہاس ایڈیشنل آئی جی کاونٹرٹیرارزم ڈپارٹمنٹ ہونگے جبکہ اس سے قبل خادم حسین رند ایڈیشنل آئی جی کراچی کے عہدے پر تعینات تھے۔

واضح رہے کہ 30 مارچ کو خادم حسین رند کو عہدے سے ہٹایا گیا تھا، جبکہ جاوید عالم اوڈھو اس سے قبل بھی اس عہدے پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔

Karachi Police