Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورنگی زمان ٹاؤن میں پولیس نے ڈکیت کا 3 رکنی گروہ گرفتارکرلیا

ایاز، شہریار اور عبدالرحمن نے 2 روز قبل راہ گیر فیملی کولوٹا تھا، پولیس
شائع 18 جولائ 2024 05:43pm

کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاؤن میں پولیس نے 3 ڈکیتوں کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ملزمان نے 2 روز قبل راہ گیر فیملی کو لوٹا تھا۔

پولیس کے مطابق 3 رکنی گروہ نے 2 روز قبل راہ گیر فیملی کولوٹا تھا، گرفتار ملزمان سے اسلحہ، چھینے گئے 5موبائل فون برآمد کرلیے جبکہ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت ایاز، شہریار اور عبدالرحمن کے نام سے ہوئی ہے، گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ زمان ٹاؤن میں مقدمہ درج کرلیا گیا، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

sindh

police