Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

حکومت کے لوگ صرف پیسے بنانے کے لیے آئے ہیں، عمرایوب

حکومت کا صرف ایک ہی مقصد ہے اور وہ کرپشن ہے، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی
شائع 18 جولائ 2024 05:43pm

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت میں عمر ایوب کا کہنا تھا کہ اس حکومت کا غریب اور محنت کش سے کوئی تعلق نہیں، حکومت کے لوگ صرف پیسے بنانے کےلیے آئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ پیٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔ حکومت کا صرف ایک ہی مقصد ہے اور وہ کرپشن ہے۔ملک میں مہنگائی عروج پر ہے، حکومت گندم برآمد کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے بیٹوں کی بات کرنا قانونی حق ہے۔

انہوں نے کہا ہمارے لیڈر کو جیل میں ڈالا لیکن پارٹی نہیں ٹوٹی، پی ٹی آئی ایک پارٹی ہے اور رہے گی۔

اپوزیشن لیڈر نے بتایا کہ ہم نے اسپیکر قومی اسمبلی کو تحریک استحقاق جمع کروا دی جس میں کہا گیا ہے ہم بانی تحریک انصاف کو ملنے اڈیالہ جیل 4 جولائی کو گئے اور ہم اڈیالہ جیل کے گیٹ پر ساڑھے چار گھنٹے انتظار کرتے رہے مگر ملاقات نہیں کروائی گئی۔

عمر ایوب کا کہنا تھا میں کئی بار اڈیالہ جیل جا چکا ہوں اکثر بانی تحریک انصاف سے ملاقات سے انکار کیا گیا جہاں مجھے اور دیگر ارکان پارلیمنٹ کو بغیر کسی پنکھے اور پانی کے کھڑا ہونا پڑتا ہے۔

انھوں نے ہم بطور ممبر قومی اسمبلی مطالبہ کیا کہ مذکورہ بالا سرکاری ملازمین کو استحقاق کمیٹی کے سامنے طلب کیا جائے اور تمام افسران سے پوچھا جائے کہ قومی اسمبلی کے ممبران کا استحقاق کیوں پامال کیا گیا؟ اور ان کے خلاف قواعد کے مطابق سخت تادیبی کارروائی کی جائے۔

umar ayub

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)