Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کون سا اسٹار شاہ رخ، سہانا خان کی فلم“ کنگ“ میں ولن ہے

یہ نہ بوبی دیول ہے، نہ سنجے دت ہے اور نہ ہی سیف علی خان ہے
شائع 18 جولائ 2024 03:43pm

2023 میں یکے بعد دیگرے تین کامیاب فلموں میں ”پٹھان“، ”جوان“ اور ”ڈنکی“ کے ساتھ واپسی کے بعد۔ شاہ رخ خان ایکشن تھرلر فلم ”کنگ“ میں نظر آئیں گے، جس میں ان کی بیٹی سہانا خان بھی اپنا ڈیبیو دے گی۔ ان کی پہلی فلم دی آرچیز گزشتہ سال نیٹ فلکس پر براہ راست ڈیجیٹل ریلیز ہوئی تھی۔

اپنے باضابطہ اعلان سے پہلے ہی یہ فلم اپنی کاسٹنگ کی وجہ سے بالی ووڈ کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلموں میں سے ایک بن گئی ہے۔لیکن اب اس فلم کی اہمیت اور بھی بڑھ گئی ہے ، کیونکہ ابھیشیک بچن کو اس کے اندر ولن کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

اروشی روٹیلا کی نازیبا ویڈیو پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین آگ بگولا

بھارتی ذرائع نے خبر دی تہے کہ ابھیشیک بچن کو ”کنگ“ میں مرکزی مخالف کردارکے طور پر کاسٹ کیا گیا ہے۔ فلم کے ایک قریبی ذرائع نے بھارتی میڈیا کو بتایا، ”ابھیشیک کو“کنگ“ جیسی بڑی کمرشل فلم میںپہلی بار منفی کردار میں پیش کیا ہے ۔جب انہیں اس کردار کی پیش کش کی گئی تو وہ حیران رہ گئے لیکن بعد میں اسے فورا قبول کر لیا۔

امیتابھ بچن نے تصدیق کی ہے کہ ابھیشیک بچن شاہ رخ خان اور سہانا خان کی فلم کنگ میں مرکزی مخالف کے طور پر نظر آئیں گے۔

سوجوئے گھوش کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی شوٹنگ رواں سال اکتوبر یانومبر میں شروع ہونے کی توقع ہے اور فلم2025 کے آخر یا 2026 کے اوائل میں ریلیز متوقع ہے۔

Bollywood

entertainment

lifestyle