Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں اعظم خان کا ریکارڈ بیان سامنے آگیا

190 ملین پاؤنڈ سے متعلق معاملے کو کابینہ میں لانے کا حامی نہیں تھا، اعظم خان
شائع 18 جولائ 2024 03:20pm
فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کا ریکارڈ کروایا گیا بیان سامنے آگیا۔

اعظم خان نے اپنے بیان میں کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ سے متعلق معاملے کو کابینہ میں پیش کیا گیا تھا، شہزاد اکبر نے اپنا دستخط شدہ ایک نوٹ میرے پاس لے کر آئے تھے، نوٹ خفیہ معاہدے پر دستخط کا معاملہ کابینہ میں لانے کے لیے وزیرِ اعظم کی منظوری لینے کا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ شہزاد اکبر نے کہا بانی پی ٹی آئی عمران خان نے نوٹ کو کابینہ میں پیش کرنے کی اجازت دی ہے، وزیرَ اعظم سے اس کی تصدیق کے بعد فائل کابینہ سیکریٹری کو بھیج دی تھی۔

اعظم خان نے مزید کہا کہ کابینہ سیکرٹری سے جب معاملے پر بات ہوئی وہ میرے دفتر میں موجود تھے، میں اس معاملے کو کابینہ میں لانے کا حامی نہیں تھا، میں نے اس معاملے پر کابینہ میں شرکت نہیں کی تھی، میں وفاقی کابینہ میں ہونے والی اس معاملے پر بحث سے آگاہ نہیں۔

عمران کا اعظم خان سے قرآن پر حلف کا مطالبہ، بشریٰ بی بی کا بلند آواز میں مکالمہ

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل، اعظم خان نے عمران خان کیخلاف بیان ریکارڈ کروا دیا

مجھے نہیں معلوم ریلی میں لہرایا جانے والا صفحہ کون سا تھا، اعظم خان کا عدالت میں بیان

انہوں نے کہا کہ میں اگست 2018 سے اپریل 2022 تک پرنسپل سیکرٹری کے طور پر تعینات رہا، معاہدے پر ہونے والے دستخط رازداری سے متعلق تھے، معاہدے پر ہونے والے دستخط کو میں نے پہنچان لیا تھا، معاہدے کے ساتھ ایک خفیہ تحریر موجود تھی، جسے سے متعلق بتایا نہیں گیا۔

اعظم خان نے 13 جولائی کو احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ کے روبرو بیان ریکارڈ کروایا تھا، اب تک 33 گواہان کے بیانات قلمبند کیے جا چکے ہیں جبکہ 20 جولائی کو وکلاء صفائی اعظم خان کے بیان پر جرح کریں گے۔

اسلام آباد

imran khan

Azam Khan

190 million pounds scandal

190 MILLLION POUND CASE