خبردار: کھٹے کھٹے لیموں کے رس کو ان کھانوں کے ساتھ کبھی نہ کھائیں
آپ کا اگر کبھی کھانے کے ساتھ کچھ کھٹا کھانے کو دل چاہےتو سب سے پہلے جو نام ذین میں آتا ہے وہ لیموں کا ہے۔۔ لیموں کا رس نہ صرف ذائقوں کو بڑھاتا ہے، بلکہ صحت کے لیے بھی مفیدہے۔ وٹامن سی اور معدنیات کے ساتھ ساتھ لیموں کے رس میں اینٹی آکسیڈینٹس بھی بکثرت پایا جاتا ہے۔
لیکن ذائقےاور صحت کے باوجود لیموں کر رس کو ہر ڈش کے ساتھ ملا کر نہیں کھایا جا سکتا ہے۔ کچھ کھانے پینے کی چیزیں ایسی ہیں، جنہیں لیموں کے رس کے ساتھ غلطی سے بھی استعامل نہیں کرنا چاہیے۔ رونہ صحت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
بھیگے ہوئے بادام کے کرشماتی فوائد
دراصل لیموں کی تیزابی خصوصیات کئی قسم کی اشیاء کے ساتھ ردعمل ظاہر کرتی ہے، جس کی وجہ سے معدے میں ہاضمے سے متعلق مسائل پیدا ہونے لگتے ہیں۔
دہی اور دودھ کی مصنوعات
لیموں میں سائٹرک ایسڈ پایا جاتا ہے۔ جسے اگر دورھ یا کسی ڈڑیری پروڈکٹ جیسے کھویا، پنیر یا دہی میں ملایا جائے تو یہ خراب یا پھٹ جاتی ہیں اور اگر انہیں لیموں کے ساتھ کھایا جائے تو تیزابیت اور ہاضؐے سے کتعلق مسائل ہیدا ہو سکتے
بہت زیادہ مسالے دار کھانا
وہ غذائیں ،جو بہت زیادہ مسالحہ جات کے تیا کیے گئے ہوں ان میں بھی لیموں کا رس نہیں شامل کرنا چاہیے ورنہ ان کے خراب ہونے کا احتمال ہوتا ہے۔
مچھلی
اسی کرظ اگرلیموں کے رس کوملایا جائے تو ذائقے میں اضافہ ہو جاتا ہے، مگرلیموں کا رس بعض اقسام کی مچھلیوں میں نہیں ڈالنا چاہیے ورنہ وہ خراب ہو جائیں گی۔
میٹھے پھل
میٹھے اور رسیلے پھل جیسے کیلا، آم، سیب ، تربوز۔ یا پکی ہوئی اسٹڑابیریز میں بھی لیموں کا رس نہیں ملا نا چاہیے۔ ورنہ سینے میں جلن یا گیس کے مسائل پیدا ہو جائیں گے۔
چھاچھ
جس طرح لیموں کا رس دودھ یا دودھ کی بنی ہوئی اشیاء کے ساتھ نہیں استعمال کرنا چاہیےاسی طرح چھاچھ کے ساتھ بھی لیموں کا رس نہیں ملاناچاہیے ،ورنہ ہاضمے کے مسائل پیدا ہو سکتے
Comments are closed on this story.