Aaj News

بدھ, اکتوبر 30, 2024  
26 Rabi Al-Akhar 1446  

اسلام آباد میں بیل چرانے سے لڑائی جھگڑے کے بعد نوجوان قتل

کرکٹ کھیلتے معصب عمران نامی ملزم نے میرے بیٹے کے بلا مارا تھا، درخواست گزار
شائع 18 جولائ 2024 01:30pm

اسلام آباد کے تھانہ کھنہ کی حدود میں بیل چرانے کے معاملے پر تلخ کلامی لڑائی جھگڑے میں تبدیل ہوگئی جس کے نتیجے میں نوجوان قتل کردیا گیا۔

اسلام آباد کے تھانہ کھنہ میں مقتول کے والد کی جانب سے درخواست میں بتایا گیا کہ میرے بیٹا سید مہندی بیل چرانے گرین بیلٹ پر گیا، گرین بیلٹ پر کرکٹ کھیلتے لڑکوں نے بیٹے کو بیل چرانے پر منع کیا شور شرابہ کے دوران معصب عمران نامی ملزم نے میرے بیٹے کے بلا مار دیا۔

درخواست گزار کے مطابق بیٹ لگنے سے میرا بیٹا بے ہوش ہو گیا جس کو ہسپتال منتقل کیا لیکن وہ جان بر نہ ہو سکا۔ والد نے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی کا مطالبہ کردیا۔

اسلام آباد

fight