یورپ میں پارہ 40 ڈگری کو چھو گیا، خطرے کی گھنٹی بج گئی
یورپ میں شدید گرمی کی لہر کے شہری اُکتا گئے، متعدد مقامات پر درجہ حرارت چالیس ڈگری سے بھی تجاوز کرگیا۔
تفصیلات کے مطابق جولائی کے مہیے میں سورج یورپ میں آگ بر سا رہا ہے، اٹلی، یونان، کروشیا اور رومانیہ میں خطرناک گرمی کی وجہ سے وارننگ جاری کردی گئی ہے۔
اٹلی میں وزارت صحت نے بڑے شہروں کے لیے کیٹیگری وائس ریڈ الرٹ جاری کردیا، یونان کی وزارت ثقافت نے مشہور ایکروپولیس کو دن میں کئی گھنٹوں کے لیے بند کردیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ افریقہ سے آنے والی گرم ہوا اتوار تک گرمی کی شدت برقرار رکھے گی۔
یونان میں درجہ حرارت تینتالیس ڈگری تک جانےکاخدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ شہریوں سے بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ جانے اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کی ہدایت بھی کی جا رہی ہے۔
ادھر رومانیہ میں بھی شدید گرمی سے ایک شخص کی موت واقعے ہوئی اور ایک کی حالت تشویشناک،
Comments are closed on this story.