Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اروشی روٹیلا کی نازیبا ویڈیو پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین آگ بگولا

انسٹاگرام پر اداکارہ سے متعلق ویڈیو وائرل ہے، جو کہ انسٹاگرام صارف کی جانب سے شئیر کی گئی ہے
شائع 18 جولائ 2024 12:27pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ

معروف بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا ایک بار پھر نازیبا ویڈیو کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اداکارہ اروشی روٹیلا کی ویڈیو لیک ہوئی ہے جس میں نازیبا انداز اپنائے ہوئے تھیں، تاہم اس سب میں سوشل میڈیا صارفین آگ بگولا ہیں۔

نیوز 18 کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ کو علم نہیں تھا، جب ان کی ویڈیو بن رہی تھی، مبینہ طور پر اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ باتھ روم میں موجود ہیں اور ایک طرف کیمرہ ہے جو انہیں دیکھ رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اروشی روٹیلا باتھ روم میں تھیں، جب ان کی مبینہ ویڈیو لیک ہونے کی خبر سامنے آئی ہے، جبکہ یہ ویڈیو ایک صارف کی جانب سے شئیر کی گئی ہے۔

جو مدد کرے گا اس کو انعام دوں گی، اروشی روٹیلا

لیکن اس ویڈیو کی حقیقت پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، کیونکہ یہ فلمی سین ہی لگ رہا ہے، کیونکہ اروشی کے گلے میں منگل سوتر موجود ہے، جو کہ شادی شدہ خواتین ہی پہنتی ہیں۔

یہی وجہ ہے سوشل میڈیا صارفین سمیت کئی حلقے اس ویڈیو کو انہی کی فلم کا کوئی سین قرار دے رہے ہیں۔ دوسری جانب اس حوالے سے اروشی روٹیلا یا ان کی ٹیم کی جانب سے ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سےدعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ اداکارہ کی جانب پبلسٹی اسٹنٹ کیا گیا ہے، ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ یہ کوئی فلمی سین ہے، اداکارہ کے گلے میں منگل سوتر نہیں دکھ رہا کیا، پبلک کو پاگل بناتے ہیں کچھ لوگ۔

جبکہ ایک اور سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ پوموشن کرنے کا طریقہ تھوڑا مختلف ہے۔ جبکہ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اسے غیر اخلاقی اسٹنٹ قرار دے دیا ہے اور کہا کہ ہے کہ کوئی نیا اسٹنٹ کرو۔

Instagram

Bollywood actress

Viral Video

Urvashi Rautela