Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

برازیل کی جھیل میں صنعتی فضلہ چھوڑنے سے لاکھوں مچلیاں مر گئیں

دریائے پیراسیکابا پر 10 سے 20 ٹن کے درمیان مچھلیاں مر گئی ہیں، حکام
شائع 18 جولائ 2024 11:38am
—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی

برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو کے قریب جھیل میں صنعتی فضلہ چھوڑنے کے باعث لاکھوں مچھلیاں مرگئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق برازیل کی ساؤ پاؤلو ریاست میں چینی اور ایتھنول پلانٹ سے صنعتی فضلہ کے غیر قانونی ڈمپنگ کے بعد کئی ٹن مچھلیاں مر گئی ہیں۔

ساؤ پاؤلو کے استغاثہ نے ایک بیان میں کہا کہ ابتدائی تجزیے سے اندازہ لگایا گیا ہے کہ جنوب مشرقی برازیل میں دریائے پیراسیکابا پر 10 سے 20 ٹن کے درمیان مچھلیاں مر گئیں۔

استغاثہ نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش ریو داس پیڈراس کی کمیونٹی میں ایسٹیوا کے ساؤ جوز پلانٹ سے ”گندے پانی کے بے قاعدہ اخراج“ کی طرف اشارہ کرتی ہے اور یہ ایک ندی تک پہنچ گئی جو دریائے پیراسیکابا میں بہتی ہے۔

کمپنی ایسٹیوانے تبصرہ کے لیے متعدد درخواستوں کا جواب نہیں دیا۔

brazil

Fish dead