Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر

15 جولائی کو بھی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران غیر معمولی تیزی دیکھی گئی تھی
شائع 18 جولائ 2024 11:10am

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار کا مثبت آغاز دیکھنے میں آ رہا ہے، آج بھی بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 605 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

محرم الحرام کی 2 روز کی تعطیلات کے بعد آج بدھ کے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان جاری ہے، کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے اور انڈیکس 605 پوائنٹس اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح 81 ہزار 760 پر پہنچ چکا ہے۔

بروز پیر 15 جولائی کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران غیر معمولی تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 1211 پوائنٹس اضافے کے بعد 81 ہزار 155 پوائنٹس پر بند ہوا۔

15 جولائی کو کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح 81 ہزار 428 پوائنٹس پر بھی دیکھا گیا۔

آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر قرض کا اسٹاف لیول معاہدہ، وزیر خزانہ کا اسٹرکچرل ریفارمز لانے کا اعلان

یاد رہے کہ 13 جولائی کو عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان 7 ارب ڈالر قرض پروگرام کا اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا تھا، جس کی مالیت 7 ارب ڈالرز ہے جب کہ اس کا دورانیہ 37 ماہ ہوگا۔

اس سے قبل 3 جولائی کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 680 پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی باز 80 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا۔

20 جون کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان رہا تھا، اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 2094 پوائنٹس اضافے کے بعد 78 ہزار 801 کی نئی بلند سطح پر پہنچ گیا تھا۔

اس سے اگلے روز ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای-100 انڈیکس 1199 پوائنٹس اضافے کے بعد 80 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا، تاہم کاروبار کے اختتام تک یہ رجحان برقرار نہیں رہ سکا تھا اور انڈیکس محض 9 پوائنٹس اضافے سے 78 ہزار 810 پر بند ہوا تھا۔

اس سے قبل 12 جون کو بجٹ پیش کیے جانے کے بعد 14 جون کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 877 پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 77 ہزار کی سطح عبور کر گیا تھا۔

24 مئی کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 76 ہزار پوائنٹس کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچا تھا۔

اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی، انڈیکس 80 ہزار کی سطح عبور کرگیا

15 مئی کو انڈیکس 565 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 100 انڈیکس 75 ہزار 96 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

اس سے قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 74 ہزار کی حد عبور کرگیا تھا۔

10 مئی کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا تھا جب ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران ہی بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 427 پوائنٹس اضافے سے 73 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی تھی۔

karachi

stock market

pakistan stock exchange

pakistan stocks

Pakistan Stock Exchange (PSX)

PAKISTAN STOCK MARKET

pakistan stock exchang building fire