Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

برسات کے موسم میں مکھیوں اور مچھروں سے کیسے چھٹکارا پایا جائے

یہ پریشان کن حشرات الارض ہمارا سکون برباد کر دیتے ہیں
شائع 18 جولائ 2024 11:04am

برسات کا موسم جہاں چلچلاتی گرمی سے راحت دلاتا ہے، وہیں کئی دوسرے مسائل بھی ساتھ لاتا ہے۔ ان میں سب سے بڑا مسئلہ مکھیوں اور مچھروں کی بہتات ہے، جن کی یلغار خصوصا بارش کے بعد ناک میں دم کر دیتی ہے۔

یہ پریشان کر دینے والے حشرات الارض نہ صرف ہمارا سکون برباد کر دیتے ہیں، بلکہ حفظان صحت کے اصولوں کے لیے خطرہ بن کرکئی بیماریاں پھیلانے کا بھی سبب بنتے ہیں۔

اگر آپ بھی اس مون سون میں ان سے بچنا چاہتے ہیں، تو ایسے کئی طریقے آپ کی مدد کے لیے موجود ہیں۔

ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں

کھارے پانی سے بالوں کو نقصان پہنچنے سے کیسے روکا جائے

مکھیاں اور مچھر گندگی میں زیادہ پلتے بڑھتے ہیں۔ اسلیے کوشش کی جائےکہ اپنے گھر کو صاف ستھرا رکھیں۔ خاص طور پر کچن اور باتھ روم کی روزانہ صفائی کی جائے۔ تاکہ ان کی ممکنہ افزائش کو ختم کیا جا سکے۔

کچرے کو کوڑے دان میں پھینکیں اور اس بات کو ہقینی بنائیں کہ، کوڑے دان کھلے منہ کی بجائے پیک ہوں۔

مچھر بھگانے والے اسپرے اور کریمیں

گھر سے باہر نکلتے وقت، خاص طور پر شام اور شام کے بعد جسم کے کھلے حصوں پر مچھر بھگانے والی کرضرور لگائیں۔ مچھر زیادہ تر رات کے اوقات میں زیادہ پریشان کرتے ہیں، اس لیے اس وقت گھر میں مچھر بھگانے والے اسپرے کا استعمال کیا جائے۔

مچھر دانی کا استعمال

کھڑکیوں اور دروازوں پر مچھردانی لگانے سے بھی گھر کے اندرمکھیوں اور مچھروں کے داخلے میں رکاوٹ پیدا کی جاسکتی ہے۔

پنکھے کھلے رکھیں

گھر کے پنکھوں کو کھلا رکھا جائے، کیونکہ ان کی تیز ہوا کا بہاو مکھیوں اور مچھروں کے لیے آزادانہ اڑنا مشکل بنا دیتا ہے۔

پانی کو کھڑا نہ ہونے دیں

جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ مکھیاں اور مچھر ٹہرے ہوئے پانی مٰیں زیادہ نمو پاتے ہیں، اسلیے بارش کا پانی جمع ہونے والے برتنوں کو فورا صاف کر لیں۔ جیسے گملے ، بالٹیاں وغیرہ۔

اس بات کو یقینی بنائیں کہ گٹر اور نالیاں بند ہوں، تاکہ وہاں پانی جمع نہ ہو سکے۔

شام کے وقت کھڑکیاں اور دروازے بند کر دیں

مکھیاں اور مچھر عموما شام کے اوقات میں زیادہ ایکٹیوہو جاتے ہیں ، اس لیے ان اوقات میں کھڑکیوں اور دروازوں کو بند رکھا جائے۔

ان اسان اقدامات پر عمل کر کے آپ مکھیوں اور مچھروں سے پاک برسات کے موسم کا لطف اٹھا سکتے ہیں اور اپنے اور اپنے گھر والوں کے لیے ایک صحت مند اور خوشگوار ماحول کی تخلیق کی ضمانت دے سکتے ہیں۔

lifestyle

moon soon