Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لیسکو کے علاقوں میں سولر نیٹ میٹرنگ کی طلب میں 15 فیصد اضافہ

30,280 صارفین سولر نیٹ میٹرنگ کا انتخاب کر رہے ہیں، لیسکو
شائع 18 جولائ 2024 10:25am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے کہا ہے کہ سولر نیٹ میٹرنگ کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوا جو اس کی بجلی کی طلب کا 15 فیصد ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مارچ 2024 تک لیسکو کے سروس ایریاز میں شمسی نیٹ میٹرنگ کی تنصیبات 500.2 میگا واٹ تک پہنچ گئیں جو کہ تقریباً 3500 میگا واٹ کی موجودہ موسم گرما کی طلب کے تقریباً 15 فیصد ہے۔

لیسکو کے علاقوں میں 30,280 صارفین سولر نیٹ میٹرنگ کا انتخاب کر رہے ہیں۔ مارچ 2024 تک، 542.3 میگاواٹ سولر پینلز کی تنصیب کے لیے کل 33,843 درخواستیں جمع کرائی گئی تھیں، اور کافی تعداد پہلے ہی گرڈ سے منسلک ہو چکی تھی۔

پاکستان کو توانائی کے بحران کا سامنا ہے جس کی وجہ طلب اور رسد کے درمیان مسلسل فرق ہے۔ توانائی کی موجودہ طلب پیداواری صلاحیت سے زیادہ ہے جس کے نتیجے میں 5,000 میگاواٹ کا شارٹ فال ہے اور بڑے پیمانے پر لوڈ شیڈنگ اور بجلی کی بندش کا باعث ہے۔

حکومت کی سولر پینل اسکیم: کیا آپ روشن گھرانہ پروگرام کے اہل ہیں؟

وفاقی حکومت چھوٹے پیمانے پر شمسی توانائی کی پیداوار میں سرمایہ کاری کی بھرپور حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔

Solar panels

Solar metering