Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خون کے آنسو رونے والی بچی کے لیے والدین پریشان

21 ماہ کی کم عمر بچی لوئس پیدائشی طور پر اس بیماری کا شکار ہوئی ہے
شائع 18 جولائ 2024 10:18am
تصویر بذریعہ: ایس ڈبلیو این ایس
تصویر بذریعہ: ایس ڈبلیو این ایس

حال ہی میں ایک ایسی بچی نے عالمی میڈیا کی توجہ حاصل کی ہے، جہاں کم عمر بچی خون کے آنسو روتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہر مینس فیلڈ سے تعلق رکھنے والی لوئس اپنی بیٹی کو لے کر پریشان ہیں، جس کی بیماری کے باعث بچی نہ صرف خون کے آنسو روتی ہے، بلکہ نابینا ہونے کے خدشے کا بھی امکان ہے۔

21 ماہ کی آرٹریا بائس نیلی آنکھوں کے ساتھ پیدا ہوئی ہیں، تاہم پیدائش کے 6 ماہ بعد آرٹریا مئی 2023 میں اس وقت سب کی توجہ حاصل کر گئیں جب آنکھیں نیلے سے سفید دودھ کی طرح ہو گئی۔

جبکہ والدین کے لیے پریشانی میں اس وقت بھی اضافہ ہوا جب بچی کو روشنی لگتی تو وہ درد کے باعث رونے لگتی، جس پر ڈاکٹرز کا بتانا تھا کہ آرٹریا پیدائشی طور پر بیماری کا شکار ہے۔

مردہ قرار دیا گیا کم عمر بچہ زندہ کیسے ہو گیا؟

جس کے بعد آرٹریا کی سرجریاں بھی کی گئیں، تاہم اس سب میں ایک سرجری ناکام رہی، یہی وجہ ہے کہ بچی کی ایک آنکھ سے خون بھی نکلنا شروع ہوگیا۔

جبکہ ڈاکٹرز نے بتایا کہ آپریشن کے بعد بھی آرٹریا کی آنکھوں کے سائز نارمل نہیں ہو سکیں گی، دوسری جانب وقت کے ساتھ ساتھ لوئس کے لیے مشکل اس لیے بھی کھڑی ہوجائے گی، کیونکہ لوئس کی بینائی کم ہوتی جائے گی۔

لوئس کی والدہ کا کہنا تھا کہ آرٹریا کی آنکھوں کو شدید نقصان ہوا ہے، کم عمر بچی صرف 8 سینٹی میٹر کی حد سے ہی چیزوں کو دیکھ سکتی ہے۔

کچے کے ڈاکوؤں نے 5 سالہ بچے کو اغوا کرکے زنجیروں سے لٹکا دیا، ویڈیو وائرل

لوئس 24 گھنٹے چشما لگائے رکھتی ہے، سرجریوں اور ڈاکٹر اپائنٹمنٹس کے باعث اب لوئس خوف کا شکار ہیں، تاہم والدہ پُر امید ہیں کہ آنے والے دنوں میں لوئس کی بینائی میں بہتری آ سکتی ہے۔

England

doctors

Eyes

tears

blood