Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

رکشے میں بیٹھ کر لوگوں کو لوٹنے والے 3 ڈاکو گرفتار

گرفتار ملزمان مختلف علاقوں میں درجنوں واردات کر چکے ہیں
اپ ڈیٹ 18 جولائ 2024 09:14am
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

کراچی میں مبینہ ٹاؤن پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، دو طرفہ فائرنگ میں 2 زخمی سمیت 3 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں زخمی ارباز، محمد فہیم اور عبد الرحمان شامل ہیں، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور ایک رکشہ برآمد ہوا۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان یونیورسٹی روڈ، گلستان جوہر گلشن اقبال سچل اور اطراف کے علاقوں میں درجنوں واردات کر چکے ہیں، گرفتار ملزمان واردات کے لیے رکشے کا استعمال کرتے تھے، زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

کراچی: مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک، ایک شہری بھی جان سے گیا

بینک سے رقم لیکر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے میں ملوث گینگ کا ماسٹر مائنڈ گرفتار

دوسری جانب کراچی کے علاقے سپرہائی وے فقیرا گوٹھ کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا، زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں کی شناخت محمد علی، میر حسن اور خالد حسین کے نام سے ہوئی ہے۔

karachi

robbers

encounter

police