یومِ عاشور پر حالات پُر امن رہے، سکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، وزیر اعظم
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ یومِ عاشور پر حالات پُر امن رہے، بہترین سکیورٹی انتظامات پر پولیس اور دیگر اداروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔
ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے یومِ عاشور پر ملکی حالات پُر امن رہے، ملک بھر میں پورے عقیدت و احترام کے ساتھ مجالس و جلوس کا انعقاد ہوا۔
یوم عاشور : جلوسوں کے اختتام پر امام بارگاہوں میں شام غریباں 631
انھوں نے کہا کہ انتظامیہ، پولیس، پاک افواج اور دیگراداروں کے افسران و اہلکار اپنی ڈیوٹی پرمامور رہے، یوم عاشور کو پرامن رکھنے پر ہر افسر و اہلکار کے مشکور ہیں۔
واضح رہے کہ یوم عاشور پر ملک بھر میں جلوسوں کے دوران شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور کوئٹہ سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں موبائل فون سروس معطل رہی۔
Comments are closed on this story.