Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

حکومت تبدیل ہوئی تو انتخابات نہیں ہونگے، ٹیکنوکریٹ آئیں گے، عالمی ریٹنگ ایجنسی

فروری کے الیکشن کے بعد ویسا احتجاج نہیں ہوا جیسی توقع تھی، فچ
اپ ڈیٹ 18 جولائ 2024 12:10am

معاشی درجہ بندی کے ادارے فچ نے پاکستان سے متعلق اپنی رپورٹ میں پیش گوئی کی ہے کہ موجودہ حکومت 18 ماہ تک برقرا ر ہے گی۔ حکومت تبدیل ہوئی تو انتخابات نہیں ہونگے، ٹیکنوکریٹ آئیں گے، جب کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان مستقبل قریب میں زیر حراست ہی رہیں گے۔ موجودہ حکومت ختم ہوئی تو پاکستان میں ٹیکنوکریٹ کی حکومت آسکتی ہے، پاکستان کے شہروں میں مظاہرے معاشی سرگرمیاں متاثر کر سکتے ہیں۔

فچ بزنس مانیٹر انٹرنیشنل نے پاکستان کنٹری رسک رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی معاشی بحالی کو نازک صورتحال کا سامنا ہے جبکہ سیاسی صورت حال معیشت کو ڈی ریل کر سکتی ہے۔ موجودہ حکومت آئندہ 18 مہینے یا اس سے آگے تک اقتدار میں رہے گی اور حکومت تبدیل ہوئی تو ملک میں نئے انتخابات نہیں ہوں گے۔ حکومت ختم ہونے پر پاکستان میں ٹیکنوکریٹ کی حکومت آسکتی ہے۔

مشکل معاشی اصلاحات کو مسلسل نافذ کرنے کا مضبوط انتخابی مینڈیٹ نہ ہونا خطرات پیدا کرسکتا ہے، موڈیز

فچ نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا کہ فروری کے الیکشن میں جیل میں قید عمران خان کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کو بڑی کامیابی ملی، جب کہ پاکستان کے شہروں میں مظاہرے معاشی سرگرمیاں متاثر کر سکتے ہیں۔

پاکستان میں رواں مالی سال معاشی ترقی کی رفتار 3.5 فیصد رہنے کا امکان

رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کی معیشت کے لیے بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ معاشی رسک ہے، جب کہ زراعت کے لیے سیلاب اور خشک سالی معاشی رسک ہے۔ موجودہ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر ساری معاشی اصلاحات کرے گی۔

فچ کے مطابق حکومت پاکستان کے مشکل معاشی فیصلےآئی ایم ایف کےساتھ پروگرام کی راہ ہموارکررہے ہیں، رواں مالی سال کے اختتام تک پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کی شرح کم ہوسکتی ہے اور رواں مالی سال کے اختتام تک اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے شرح سود میں کمی کی توقع ہے۔

فچ کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام تک توقع ہے کہ اسٹیٹ بینک شرح سود کو 14فیصد لائے، حکومت پاکستان نے بجٹ میں مشکل ترین معاشی اہداف مقرر کیے ہیں، حکومت پاکستان مالیاتی خسارہ 7.4 سےکم کرکے 6.7 فیصد پر لانا چاہتی ہے۔

فچ نے اپنی رپورٹ میں موجودہ سال کے اختتام تک ڈالر 290 روپے جبکہ 2025 میں 310 روپے تک جانے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت بجٹ اہداف کا حصول مشکل قرار دیا گیا ہے۔

federal government

economic crisis

Fitch Ratings

Pakistan Politics