Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

مقبوضہ کشمیر میں فلسطینی پرچم لہرانے پر عزادار گرفتار

پولیس نے متعدد عزاداروں کو گرفتار کرکے ان پر مقدمہ درج کیا ہے، پارلیمنٹ کے رکن آغا روح اللہ مہدی کا الزام
شائع 17 جولائ 2024 06:57pm

مظلوم کا درد تو مظلوم ہی سمجھ سکتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں یوم عاشور کے موقع پر عزاداروں نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ پولیس نے متعدد عزاداروں کو گرفتار کرکےان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں میں عزاداروں نے یوم عاشور کے جلوسوں میں سینہ کوبی کرتے ہوئے فلسطین کا پرچم بھی لہرادیا۔ یہ بات سری نگر سے بھارتی پارلیمنٹ کے رکن آغا روح اللہ مہدی نے بتائی۔

عزاداروں نے اسرائیل کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ نام نہاد جنگ کے نام پر فلسطینی نوجوانوں، خواتین اور بچوں کو شہید کرنے کا سلسلہ ختم کیا جائے۔

صہیونی فوج کے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے عزاداروں نے فلسطینیوں کے حق میں اور صہیونی فوج و حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

مقبوضہ جنت نظیر وادی کے طول و عرض میں یومِ عاشور منایا گیا۔ متعدد مقامات پر عزاداروں کے بڑے جلوس برآمد ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شریک ہوئے۔

occupied Kashmir

MANY ARRESTED

AGHA RUHULLAH MEHDI

RAISING PALESTINIAN FLAG