Aaj News

پیر, ستمبر 02, 2024  
27 Safar 1446  

قیمتی تحائف مہمانوں کو دینے والی امبانی فیملی کا ملازمین کو سستا تحفہ، صارفین کی تنقید

ملازمین نے موصول ہونے والے گفٹ باکس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ۔
شائع 17 جولائ 2024 07:03pm

ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی میں ویسے تو اربوں روپے کو پانی کی طرح بہایا گیا ہے۔ جہاں شادی کے مہمانوں کے فائیو اسٹار ہوٹل میں قیام اور لگژری تحائف کے ساتھ شاہی مہمانوں جیسا سلوک کیا گیا۔ وہیں ملازمین کو چند ہزار کا تحفہ دیا گیا ہے۔

کیش امبانی کے چھوٹے بیٹے کی شادی میں شرکت کے لئے آئے مہمانوں کا شکریہ ادا کرنے کے لئے امبانی فیملی کی جانب سے بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والے اپنے 25 قریبی دوستوں کو 2 کروڑ کی مہنگی گھڑی سے نوازا ہے، جن فنکاروں کو ریٹرن گفٹ ملے ان میں اداکار شاہ رخ خان اور رنویر سنگھ بھی شامل ہیں۔

صرف یہی نہیں بلکہ انہوں نے دیگر تمام مہمانوں کو فرانسیسی لگژری برانڈ لوئس ووٹن کے بیگز، سونے کی چین، ڈیزائنر چپل جوتے، چاندی کے بروچز، آرام دہ قیمتی نائٹ ویئر، سن رائز کینڈل کی خصوصی موم بتیاں، بنارسی اور کشمیری کام والی ساڑھیاں وغیرہ بطور تحائف پیش کیں۔

شادی کے دوران مکیش امبانی کی بہو نشے میں تھیں؟ حقیقت سامنے آ گئی

وہیں ریلائنس کے ملازمین کو بھی اس موقع پر تحفے کا ڈبہ ملا ملازمین نے موصول ہونے والے گفٹ باکس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔

بہو کی رخصتی پر سسر مکیش امبانی کے آنسو آگئے، ویڈیو وائرل

لیکن یہ ڈبہ اونچی دکان کے پھیکا پکوان کے محاورے پر پورا اتری ۔

ملازمین کو ملنے والے سرخ رنگ کے تحفے کے ڈبے پر لکھا ہے کہ ’ہمارے دیویوں اور دیوتاؤں کے فضل کے ساتھ، ہم اننت اور رادھیکا کی شادی کا جشن منارہے ہیں، نیک خواہشات کے ساتھ، نیتا اور مکیش امبانی‘۔

لیکن جوں ہی ڈبہ کھولا جاتا ہے تو اس میں سے مہنگے تحائف کے بجائے ڈبے کے اندر بھارتی مقبول برانڈ ہلدی رام کی مختلف اقسام کی نمکو کے چار پیکٹ، مٹھائیوں کا ایک ڈبہ اور ایک چاندی کا سکہ ہی نکلتا ہے۔
نمکو کے پیکٹوں میں ہلدی رام کی آلو بھجیا سیو اور لائٹ چیوڑا شامل ہے۔

پاکستانی ٹک ٹاکر کی اننت امبانی کی شادی میں شرکت ؟

ملازمین کو دیئے جانے والے تحفہ پر سوشل میڈیا صارفین برہمی کا اظہار کر رہے ہیں، صارفین کا کہنا ہے کہ بڑے لوگوں کو مہنگا گفٹ اور ملازمین کو صرف مٹھائی ؟

Mukesh Ambani

Anant Ambani

Anant Ambani Wedding