Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سینئر صحافی طلعت حسین نے پروگرام آن ایئر نہ ہونے پر معافی مانگ لی

پروگرام میں کاشف عباسی، شہزاد اقبال، عامر الیاس رانا اور منیب فاروق نے شرکت کی تھی
شائع 17 جولائ 2024 05:34pm

سینئر صحافی اور سماء ٹی وی کے اینکر پرسن طلعت حسین نے اپنے ریکارڈ پروگرام کو نشر نہ کرنے پر مہمانوں سے معافی مانگ لی۔

پروگرام ’ریڈ لائن ود طلعت‘ کے میزبان اور سینئر صحافی طلعت حسین نے 16 جولائی کی رات 10 بجکر 53 منٹ پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ایکس“ پر اپنی پوسٹ میں ریکارڈ پروگرام آن ایئر نہ ہونے پر مہمانوں سے معافی مانگی۔

اپنی پوسٹ میں طلعت حسین نے لکھا کہ ’کاشف عباسی، شہزاد اقبال، عامر الیاس رانا اور منیب فاروق سے معافی مانگتا ہوں جنہوں نے میرے پروگرام ’ ریڈ لائن ود طلعت ’ میں شرکت کی تھی، جو آج (منگل) ریکارڈ کیا گیا لیکن نشر نہیں ہوا۔

سینئر صحافی طلعت حسین نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ ’پروگرام کے آن ایئر نہ ہونے کی وجوہات میرے کنٹرول سے باہر ہیں‘۔

social media

PEMRA

Senior Journalist Talat Hussain