Aaj News

جمعرات, اکتوبر 24, 2024  
20 Rabi Al-Akhar 1446  

زندگی کو بھرپور انجوائے کرنے والی ثانیہ مرزا کی مزاحیہ ویڈیوز

پوسٹ میں ثانیہ مرزا نے اسنیپ چیٹ کے مختلف فلٹرز کا استعمال کیا ہے
اپ ڈیٹ 18 جولائ 2024 12:14am

بھارتی ٹینس اسٹار اور شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا اکثرو بیشتراپنی پوسٹ کی وجہ سے سب کی توجہ کا مرکز بنی رہی ہیں لیکن اب ان کی ایک مزاحیہ پوسٹ سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے ۔

ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ جاری کی جو انہوں نے اپنی سہیلی اننیا برلا کی سالگرہ کی مناسبت سے کی۔

ثانیہ مرزا ریٹائرمنٹ کے بعد کیسے رقم کما رہی ہیں، کتنے اثاثوں کی مالکن ہیں

ثانیہ مرزا کی پوسٹ میں شامل پہلی تصویر اننت امبانی کی شادی کی تقریب کے فوٹوشوٹ کی ہے جبکہ دیگر تصاویر اسنیپ چیٹ کے مختلف فلٹرز کےساتھ لی گئی ہیں۔

ایک ویڈیو میں ثانیہ مرزا کو دوست کے ہمراہ بچے کے جسم پر دونوں کی شکل دیکھی جاسکتی ہے جو پنجابی گانے پر رقص کر رہا ہے۔ جبکہ ایک ویڈیو میں ثانیہ مرزا اور اننیا برلا کو بڑے منہ اور دانتوں والا فلٹر لگا کر باتیں کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ثانیہ مرزا کی اننت امبانی کی شادی میں شرکت، لباس وائرل

ایک اور ویڈیو میں ثانیہ مرزا اسنیپ چیٹ کا ایک اور مزاحیہ فلٹر لگائی نظر آئیں جس میں انکے چہرے پر سبز گوگلز دیکھ جاسکتے ہیں جبکہ انکا ہیئر اسٹائل بھی بے حد مزاحیہ ہے۔

ثانیہ مرزا کی بہن کس مشہور کھلاڑی کی بہو ہیں؟

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا طلاق کے بعد دوسری شادی کے بجائے بیٹے اذہان، فیملی اور دوستوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارتی ہیں اور وقتاً فوقتاً اپنی پوسٹ سے سب کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں

Sania Mirza