Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری: کون سا پاکستانی بلے باز اور بولر ٹاپ 10 میں شامل

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی
شائع 17 جولائ 2024 03:15pm

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی کی جانب سے بدھ کو ٹیسٹ فارمیٹ کی تازہ رینکنگ جاری کی گئی ہے، جس میں آسٹریلیا ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجے ترقی کے ساتھ پہلے نمبر پر آ گیا، بھارت ایک درجے تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلا گیا جبکہ پاکستان کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے۔

ٹیسٹ بیٹرز میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا پہلا نمبر برقرار ہے، پاکستان کے بابراعظم ٹیسٹ رینکنگ میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ ویرات کوہلی ایک درجے تنزلی کے بعد 10ویں نمبر پر چلے گئے۔

انگلینڈ کے ہیری بروک 3 درجے ترقی کے بعد 7ویں اور انگلینڈ کے زیک کراؤلی 3 درجے ترقی کے بعد 13ویں نمبر پر آگئے۔

آئی سی سی سالانہ ٹیم رینکنگ جاری: ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 میں پاکستان کا کونسا نمبر؟

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: بابراعظم کی تنزلی، کوہلی 3 درجے اُوپرآگئے

ٹیسٹ بولرز میں بھارت کے روی چندرن ایشون کا پہلا نمبربرقرار ہے جبکہ انگلینڈ کے جیمس اینڈرسن نے اپنے کرئیر کا اختتام آٹھویں نمبر پر کیا، شاہین آفریدی ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں نویں نمبر پر موجود ہیں۔

ٹیسٹ آل رائونڈرز میں بھارت کے رویندر جدیجہ کا پہلا نمبر برقرار ہے، اکشر پٹیل کی ایک درجے ترقی ہوئی وہ 5ویں نمبر پر آ گئے جبکہ ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر ایک درجے تنزلی کے ساتھ چھٹے نمبر پر چلے گئے۔

babar azam

ICC

test ranking

kane willamson

ICC Test Ranking