Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی ملیر میمن گوٹھ میں 5 بچے گٹر میں گرگئے، 2 جاں بحق

3 بچوں کو ریسکیو کرلیا گیا، ریسکیو حکام
اپ ڈیٹ 17 جولائ 2024 02:49pm

سندھ کے دارالحکومت کراچی کے ضلع ملیر میں 5 بچے گٹر میں گرگئے، جن میں سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ 3 کو ریسکیو کرلیا گیا۔

کراچی پولیس کے مطابق گٹر میں 5 بچوں کے گرنے کا افسوسناک واقعہ ضلع ملیر کے علاقے میمن گوٹھ کے کھوسو محلہ گلستان مصطفیٰ کالونی میں پیش آیا، جہاں گٹر میں گرنے سے 2 بچے جاں بحق ہوئے جبکہ 3 کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔

پولیس نے کہا کہ تینوں بچوں کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا، جاں بحق بچوں کی شناخت 4 سالہ حسنین اور 10 سالہ طلحہ کے نام سے ہوئی۔

![. ](گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے والے بچے کی ہلاکت کا مقدمہ ڈی سی ملیر، ایم ڈی اے کےخلاف درج کرنے کا حکم)

پولیس نے بتایا کہ زخمی 3 بچوں میں ثاقب، پرویز اور عباسی شامل ہیں، پرویز اور ثاقب کو گھر بھیجا دیا گیا جبکہ عباس اسپتال میں زیر علاج ہے۔

پولیس کے مطابق مذکورہ مقام پر بچے گٹر پر کھیل رہے تھے کہ ڈھکنا ٹوٹنے کے باعث بچے گٹڑ میں جاگرے، بچے سبیل کے لیے گلی میں جمع ہوئے تھے جہاں یہ واقعہ پیش آیا۔

گزشتہ برس نالوں اور گٹر میں کر 17 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ بچوں کے گٹر میں گرنے کے واقعات سب سے زیادہ ملیر میں ہی پیش آئے۔

میئر کراچی صرف گٹر کے ڈھکنے بنانے کے دعوے کی ہی کرتے رہے جبکہ بچے گٹروں میں گرتے رہے۔

کورنگی کے قریب ایک گھر سے ایک شخص کی لاش برآمد

دوسری جانب کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ اللہ والا ٹاؤن سفید مسجد کے قریب ایک گھر سے ایک شخص کی 3 روز پرانی لاش ملی ہے۔

لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ایدھی ہوم سراب گوٹھ سرد خانے منتقل کر دیا گیا، لاش کی شناخت 60 سالہ صدیق کے نام سے ہوئی ہے۔

karachi

malir memon goth

5 children fell into the gutter