Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

ملک کے کن کن شہروں میں بارش ہوگی، محکمہ موسمیات نے بتادیا

گرمی کے ستائے عوام تیاری کرلیں، محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی
شائع 17 جولائ 2024 01:10pm

محکمہ موسمیات نے آج ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم با لائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، جنوب مشرقی/زیریں سندھ، شمال مشرقی و جنوبی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ صبح اور رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہونے کا امکان ہے۔

پنجاب

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، میانوالی، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤ الدین، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، قصور، بہاولنگر میں چند مقامات پر تیز ہوئیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

رواں ہفتے مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی، کون سے شہر میں بادل کب برسیں گے

خیبرپختونخوا

خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہیتاہم دیر، سوات، چترال، کوہستان، شانگلہ،بونیر، بٹگرام، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، خیبر، مہمند، باجوڑ، مردان، پشاور، کرم، بنوں، کوہاٹ، کرک اور وزیرستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

بلوچستان

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم شام یا رات کو ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل،خضدار، لسبیلہ، آواران، پنجگور اور کیچ میں چند مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

سندھ

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم تھرپارکر، عمرکوٹ، مٹھی، میرپور خاص، سانگھڑ، بدین، ٹھٹھہ، کراچی اور سجاول میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان

کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ا برآلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب پنجاب اور بلوچستان میں آج سے بیس جولائی تک مون سون بارشوں کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔

کوئٹہ میں مون سون کی زیادہ بارشوں کی پیشگوئی

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کوئٹہ میں جولائی اور اگست میں مون سون کی زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کی ہے

آزاد کشمیر میں مون سون بارشوں کی وارننگ، 66 نالے انتہائی خطرناک قرار

بلوچستان حکومت اور پی ڈی ایم اے حکام نے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو مون سون بارشوں کی آمد سے قبل شہر کے تمام نالوں کی صفائی اور تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت جاری کی تھی تاہم شہر کے اہم نالوں سے تجاوزات مکمل طور پر ہٹائی نہیں جاسکی ہیں۔

اس ضمن میں کمشنر کوئٹہ و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن حمزہ شفقت نے بتایا کہ کوئٹہ میں 4 قسم کے نالے ہیں، 15 برساتی نالے محکمہ آب پاشی کے پاس ہیں جب کہ ایک نالہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کے زیر نگرانی ہے، 82 نالوں کی صفائی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی ذمہ داری ہے۔

کراچی میں گرمی کی شدت برقرار، آندھی اور بارش کی پیشگوئی

انہوں نے بتایا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کی زیر نگرانی نالوں کو پی ڈی ایم اے کی مدد سے صاف کیا جاچکا ہے۔

ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن حمزہ شفقت نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی زیر نگرانی شہر کے سٹی نالے پر تجاوزات ہٹانے کا کام جاری ہے جو 60 سے 70فیصد مکمل ہوگیا ہے۔

اسلام آباد

Met Office

Rain

rainy weather

Rain prediction

moon soon rain