Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں رواں مالی سال معاشی ترقی کی رفتار 3.5 فیصد رہنے کا امکان

آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک اپ ڈیٹ رپورٹ جاری کر دی
شائع 17 جولائ 2024 10:59am

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک اپ ڈیٹ رپورٹ جاری کر دی، عالمی سطح پر مہنگائی اوراجناس کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں رواں مالی سال معاشی ترقی کی رفتار 3.5 فیصد رہنے کا امکان ہے، حکومت نے نئے بجٹ میں معاشی ترقی کا ہدف 3.6 فیصد مقرر کیا ہے، گزشتہ مالی سال پاکستان میں معاشی شرح نمو 2 فیصد رہی۔

عالمی معیشت اس سال 3.3 فیصد شرح سے ترقی کرے گی جبکہ عالمی سطح پر مہنگائی اور شرح سود بلند سطح پر رہنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف نے رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کی پیشگوئی کر دی

آئی ایم ایف کی جانب سے عالمی سطح پر اجناس کی قیمتیں بڑھنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

پالیسی ریٹ میں سال کے دوسرے حصے میں کمی کا امکان ہے، عالمی معیشت کے لیے معاشی خطرات موجود ہیں، عمومی مہنگائی بلند سطح پر رہے گی، پاکستان پر قرضوں کا حجم 6 ہزار 369 اعشاریہ 17 ملین ایس ڈی آر ہے۔

اسلام آباد

IMF

International Monetary Fund

IMF PAKISTAN

Economic development